ملائیشیا: ڈائپرز بدلنے کا تحفہ شوہر کے لیے لیمبرگینی

حاملہ خاتون کا کہنا ہے انہیں توقع ہے کہ ان کے شوہر راتوں کو جاگ کر بچے کی دیکھ بھال کریں گے۔

11 ستمبر، 2019 کو فرینکفرٹ ایم مین میں انٹرنیشنل آٹو شو میں کمپنی کے بوتھ پر ایک لیمبرگینی ہوراکن ایوو سپائیڈر کار نمائش کے لیے رکھی ہے (اے ایف پی)

ملائیشیا میں ایک حاملہ خاتون نے اپنے شوہر کو بچے کی پیدائش کے بعد ان کی طویل اور بے خواب راتوں کے انعام کے طور پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی (364,637 پاؤنڈز) مالیت کی ایک لیمبرگینی خرید کر دی ہے۔

19 سالہ انیس ایونی عثمان نے اپنے شوہر ویلڈن زولکیفلی کو لیمبرگینی ہوراکن ایوو دے کر حیران کر دیا۔

ٹک ٹاک پر شیئر ایک ویڈیو میں انیس عثمان کو اپنے 20 سالہ، آنکھوں پر پٹی باندھے، شوہر کو کار ڈیلرشپ میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

@ayunieso24 #ad Bagi awl2 hadiah utk jaga sy dlm Pantang nnti Terima kasih suami , besar mana pun nilai hadiah ni takkan dapat balas kebaikan awk #fyp #ad #vitamilk ♬ Dengarkan Sayang - Kangen Band

شوہر بظاہر حیرانگی میں رو پڑے اور تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بیوی کو گلے لگا لیا۔

نوجوان کی والدہ بھی ایک کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے فروری 2021 میں شادی کی۔

انیس عثمان نے ایم سٹار کو بتایا کہ ’شادی کے بعد سے ہماری برکتیں نہیں رکیں۔ انہوں نے میرا بہت اچھا خیال رکھا، خاص طور پر حمل کے دوران۔

’اس قربانی کے لیے شکر گزار ہونے کے علاوہ، میں یہ لیمبرگینی تحفے میں دے رہی ہوں کیونکہ میں اسے اپنے اکیلے دنوں میں ساتھ رکھنا چاہتی ہوں۔‘

متوقع ماں نے کہا کہ مارچ کے آخر میں ان کے پہلے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور وہ تحفہ جلد خریدنا چاہتی ہے کیونکہ اس کے بعد وہ سفر نہیں کر سکیں گی۔

’کیلانٹن میں میرے خاندان کی روایت کے مطابق پہلے 100 دن یعنی تین مہینے میرے شوہر میرے ساتھ میرے والدین کے گھر کمپونگ میں رہیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچے کی ابتدائی دنوں میں دیکھ بھال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں توقع کر رہی ہوں کہ میرا شوہر نہ صرف ہر وقت میرے ساتھ رہے گا بلکہ انہیں دن رات بچے کی دیکھ بھال کرنی ہوگی کیونکہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ میری آپریشن کے ذریعے زچگی ہوگی۔

’ماؤں کو معلوم ہوگا کہ سی سیکشن کتنا تکلیف دہ ہے، اس لیے میں اپنے شوہر سے مزید توجہ چاہتی ہوں۔‘

انیس عثمان نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے اپنے بچے کے ڈائپرز کو بھی صاف کرنے کی توقع کر رہی ہیں۔

’وہ اس کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ اس وقت تک ہماری بلی کی صفائی بھی کرتے ہیں۔ وہ رات کو جاگ سکتے ہیں کیونکہ ان کا کاروباری دماغ رات کو مارکیٹنگ کے دوران بہتر کام کرتا ہے۔‘

مقامی میڈیا کے مطابق یہ کاروباری خاتون اس سے قبل اس وقت وائرل ہوئیں تھیں جب انہوں نے اپنے بچے کے لیے لوئس ووٹن کے بیگز پر بھاری پیسہ خرچ کیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل