سعودی سفارت کار کے قاتل جلد گرفتار ہوں گے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر  نواف بن سعیدالمالکی کو 2011 میں کراچی میں سعودی سفارت کار حسن القحطامی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کی سربراہی میں سعودی وزارت داخلہ کے سینیئر حکام نے منگل کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے ملاقات کی (ویڈیو سکرین گریب/ وزارت داخلہ)ٌ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کو یقین دلایا ہے کہ 2011 میں کراچی میں ایک سعودی سفارت کار کے قتل کے مجرمان جلد قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کی سربراہی میں سعودی وزارت داخلہ کے سینیئر حکام نے منگل کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران 2011 میں سعودی سفارت کار حسن القحطامی کے قتل کی تحقیقات اور مجرمان کی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سعودی حکام کو مجرمان کی جلد گرفتاری  کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ’سعودی سفارت کار کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد سے انتہائی ہمدردی ہے۔‘

سعودی حکام نے سفارت کار حسن القحطانی کے قتل کی تحقیقات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر بھی جلد دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔

اسی طرح مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کے لیے ہنگامی انسانی امداد دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا  کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ ہیں اور دونوں ملک مل کر تمام داخلی اور علاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان