ورزش کے نتائج آنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

جب آپ ورزش کا نیا معمول اپناتے ہیں تو آپ اس کے نتائج کو کس طرح بڑھا سکتے ہیں اور جسمانی اور ذہنی تبدیلیاں نظر آنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

ورزش کے نتائج کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کس قسم کے نتائج چاہتے ہیں؟ (اینواتو)

آپ چاہے باقاعدگی سے جم جاتے ہوں یا نئی نئی ورزش شروع کی ہو، ہمیشہ پرجوش رہنا آسان نہیں ہوتا۔

اپنے روزمرہ کے معمول میں ورزش کو شامل کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت جیسے فوائد تو ملتے ہی ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے لیے بہتر جسمانی ساخت بھی ورزش کا ایک محرک ہوتی ہے۔

ایک شخص کو جو انفرادی نتائج حاصل ہوتے ہیں وہ زیادہ تر اس کی عکاسی کرتے ہیں کہ ان کا طرز زندگی کیسا ہے، جسم کی ساخت کیا ہے اور وہ کس قسم کی ورزش کرتے ہیں۔

ایک فٹنس ماہر نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ مثال کے طور پر جو لوگ دوڑنا شروع کرتے ہیں فٹ ہونے کے ساتھ ہی وہ اپنی دل کی کام کرنے کی صلاحیت میں بھی بہتری محسوس کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔

اچھی طرح سے کھانا بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور غذائیت کی ضروریات ہر شخص کے معاملے میں مختلف ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین کافی مقدار میں پروٹین کا استعمال نہیں کرتی ہیں، جب کہ مردوں اور عورتوں دونوں کی طرف سے اپنائی جانے والی نقصان دہ خوراک کی عادات، جیسے کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز، بھی غیر متوازن میکرو نیوٹرینٹ پروفائل کا باعث بن سکتی ہیں۔

لیکن جب آپ ورزش کا نیا معمول اپناتے ہیں تو آپ اس کے نتائج کو کس طرح بڑھا سکتے ہیں اور جسمانی اور ذہنی تبدیلیاں نظر آنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ہم نے ایک ذاتی ٹرینر نینسی بیسٹ سے بات کی، جو لیڈیز ہو کرنچ فٹنس پروگرام کی بانی ہیں۔

ورزش کے نئے معمول کے نتائج نظر آنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

نینسی بیسٹ کا کہنا ہے کہ ورزش کے نئے معمول کے نتائج کو دیکھنے یا محسوس کرنے میں جو وقت لگتا ہے اس کا انحصار اس پر ہے آپ کس قسم کی ٹریننگ کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’اگر آپ دوڑنے پر توجہ دیتے ہیں تو جیسے جیسے آپ فٹ ہوتے جاتے ہیں چند ہفتوں میں ہی دل کی صحت میں بہتری محسوس کرنے لگیں گے۔ اگر آپ جسمانی طاقت کے لیے ورزش شروع کر رہے ہیں تو، آپ کو اپنے جسم کو بہتر بنانے کے لیے کم از کم چھ ہفتوں کی مستقل مزاجی چاہیے ہو گی۔‘

کیا مستقل مزاجی واقعی اہم ہے؟

ورزش کرنے کی ضرورت ہر شخص کے لیے مختلف ہوگی، مستقل مزاجی اہم ہے، لہذا پرجوش رہنے کے کے طریقے تلاش کرنا ضروری ہے۔

نینسی بیسٹ کا کہنا ہے: ’ آپ پانچ ہزار پاؤنڈ والے کوچ کا رننگ پروگرام شروع کریں یا کسی جم میں جائیں۔ لوگوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ پوری لگن سے شروع کرتے ہیں اور پھر دلچسپی کھو دیتے ہیں۔

’عام طور پر، ایک ہفتے میں تین سے پانچ دن اچھی ورزش (آپ کے فارمیٹ یا مقصد پر منحصر ہے) کرنا ایک حقیقت پسندانہ ہدف ہے۔‘

ماہرین سفارش کرتے ہیں کہ وسیع تر طرززندگی میں اچھی نیند اور روزانہ چند قدم چلنے کو یقینی بنائیں۔

کیا کچھ ورزشوں کے نتائج جلد ملتے ہیں؟

نینسی بیسٹ کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ نتائج حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تو، آپ کو چاہیے کہ اس بات کو یقینی بنائیں ہیں کہ آپ زخمی نہ ہوں! آپ کو سہارا دینے کے لیے فعال نقل بہت ضروری ہے کیونکہ آپ نے ورزش نئی نئی شروع کی ہوتی ہے۔‘

وہ کسی بھی ورزش کے نظام کی بنیاد کے طور پر مزاحمتی تربیت کو شامل کرنے کی سفارش کرتی ہے کیونکہ اس میں ’بہت سارے فوائد‘ ہوتے ہیں جیسے کہ دبلے پتلے پٹھوں کی تعمیر، جس سے آپ کے عضلاتی نظام کو بہتر بنانے اور جمالیاتی نتائج فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

نتائج پرغذا کا اثر؟

ماہرین ایک متوازن میکرونیوٹرینٹ پروفائل تجویز کرتے ہیں جس میں پروٹین، چربی اور کاربوہائیڈریٹ کا مرکب ہوتا ہے۔

نینسی بیسٹ کا کہنا ہے کہ’بہترین نتائج کے لیے غذائیت اور مسلسل ٹریننگ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

’میری خواتین کلائنٹس اکثر اپنے پروٹین کے حصوں پر کم انحصار کرتی ہیں، جو اس بات کو متاثر کر سکتی ہے کہ وہ تربیت کے لیے کتنی اچھی طرح سے تیار ہیں، اس لیے یہ شروع کرنے کے لیے ایک اچھی بات ہے۔‘

وہ زیادہ پانی پینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔ اگر آپ سخت ورزش میں حصہ لے رہے ہیں اور بہت زیادہ پسینہ نکل رہا ہے تو، آپ کو چاہیے جسم میں سوڈیم کی سطح کو برقرار رکھیں۔

باقاعدگی سے ورزش کے باوجود نتائج نظر نہیں آتے تو حوصلہ کیسے برقرار رکھیں؟

نینسی بیسٹ کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے، فٹنس انڈسٹری کے اکثر لوگ اب بھی 'فوری فکس' حل فروخت کر رہے ہیں، اگر12 ہفتوں کے بعد آپ کو وہ نتائج نہیں ملتے جو اشتہار میں دکھائے گئے تھے تو آپ کو بے چینی محسوس ہوسکی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اگر ورزش کو اپنی دیکھ بھال کے طور پر لیں تو یہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

’یاد رکھیں، سب سے پہلے اور سب سے اہم، ورزش کا تعلق آپ کی ذہنی صحت میں اضافے سے ہے۔ سزا کی ایک صورت کی بجائے اپنی ٹریننگ کو ذاتی دیکھ بھال کے عمل کے طور پر سمجھنا ’مؤثر‘ ہے جو صرف اس صورت میں کار آمد ہے جب آپ کو نتائج نظر آ رہے ہوں اور اس سے آپ کو پرجوش رہنے میں مدد ملتی ہے۔

’حوصلہ افزائی ایک سیدھا عمل نہیں ہے – یہ محسوس کرنا فطری ہے۔ ٹریننگ کو مکمل طور پر نہ چھوڑیں۔ یہاں بہت سے لوگ جدوجہد کرتے ہیں، کیونکہ ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹریننگ میں آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نتائج نظر نہ آنے کی صورت میں کیا کریں؟

دوسری طرف اگر آپ مسلسل ٹریننگ کر رہے ہیں اور نتائج نہ دیکھ کر مایوس محسوس کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اپنے معمول کو تبدیل کرنے پر غور کریں۔

نینسی بیسٹ کا کہنا ہے کہ ’شاید آپ کو مزید آگے بڑھنے کے لیے زیادہ وزن اٹھانے یا مزید زیادہ چلنے کی ضرورت ہے۔ ایک کمیونٹی کا حصہ ہونے کی وجہ سے بھی نتائج میں مدد مل سکتی ہے۔ میری آن لائن کمیونٹی کے اراکین، لیڈیز ہو کرنچ، ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتے، لیکن گروپ میں احتساب اور سپورٹ سسٹم موجود ہے جو ہر کسی کو ترقی کرتے رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔‘

مستقل مزاجی کو کس طرح یقینی بنایا جائے؟

ایک نئے ورزش کے معمول کے مطابق کام کرنے کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ کے دن میں ورزش کرنے کے لیے وقت کیسے نکالیں۔

حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ ہر ہفتے مقررہ وقت یا مقررہ دن ہی ورزش کریں۔

بیسٹ کا کہنا ہے: ’اپنی ڈائری میں بلاکس مختص کریں اور اسے زیادہ طول نہ دیں کیوں کہ دیگر چیزیں بھی توجہ طلب ہوتی ہیں۔‘

مزید برآں، جلد ہی سب کچھ نہ شروع کریں۔ ’بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز کریں۔ اپنے فٹنس لیول کے قطع نظر، ہم سب کو مناسب آرام (نیند) اور مناسب غذائیت کی ضرورت ہے۔‘

’اپنا قبیلہ تلاش کریں۔ ورزش کا ایک نیا معمول شروع کرنا تنہا کرسکتا ہے اور اگر آپ کو جوابدہی کا احساس نہیں ہے تو مستقل مزاجی سے رہنا بہت مشکل ہے۔ یہ کسی کمیونٹی کا حصہ ہونا، یا باقاعدہ گروپ کلاس کرنا ہو سکتا ہے جہاں آپ کسی دوست کے ساتھ جا سکتے ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت