منی ہائسٹ سے متاثر بیلا چاؤ ریسٹورنٹ پشاور میں مقبول

ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوں تو پورا ماحول منی ہائسٹ کی تھیم پر بنا ہوا ہے، جہاں ویٹرز بھی ڈرامے کے ڈاکوؤں کی طرح سرخ لباس اور ماسک پہنے ہوتے ہیں۔

پشاور کے وسط میں واقع ’بیلا چاؤ‘ نامی ریسٹورنٹ اپنے جاذب نظر رنگوں اور مشہور ڈرامہ سیریز ’منی ہائسٹ‘ میں استعمال ہونے والے ماسک کی علامت کے سبب لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوں تو پورا ماحول منی ہائسٹ کی تھیم پر بنا ہوا ہے، جہاں ویٹرز بھی ڈرامے کے ڈاکوؤں کی طرح سرخ لباس اور ماسک پہنے ہوتے ہیں۔

ریسٹورنٹ کا سپیشل سٹیک ایک کالے بریف کیس میں لے جاکر کھانے والوں کو نئے انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالکان عبداللہ آفریدی اور شعیب خٹک کے مطابق انہوں نے ابھی اس کا افتتاح بھی نہیں کیا اور گاہک جوق در جوق آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ریسٹورنٹ کا شٹر بند کرنا پڑا ہے۔

شعیب خٹک نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’اس سے زیادہ موزوں کوئی اور نام نہیں ہوسکتا تھا۔ چاؤ ’ہیلو‘ اور ’بائے‘ دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے جبکہ بیلا کا مطلب ’خوبصورت‘ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ پشاور میں یہ طعام گاہ کھولنے کا مقصد شہر میں ایک یکسر مختلف آئیڈیا متعارف کروا کر عوام الناس کو تفریح کا ایک موقع فراہم کرنا تھا۔

’ہمارے ریسٹورنٹ کے جو سپیشل کھانے ہیں، ان کے نام ہم نے منی ہائسٹ کے مشہور کرداروں پر رکھے ہیں، جیسے کہ پروفیسرز پیزا، پروفیسرز برگر، نیروبی سٹیک۔ ان کھانوں کے ہمیں بہت اچھے ریویوز مل رہے ہیں اور ہاؤس فل رہتا ہے۔‘

خٹک کے مطابق انہوں نے سرخ رنگ کا لباس اور مخصوص ماسک دبئی سے درآمد کیے ہیں، جن کی قیمت کچھ زیادہ نہیں تھی۔

’ایک ماسک کی قیمت 890 روپے ہے جبکہ ایک کاسٹیوم کی قیمت چھ ہزار 600 ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ منی ہائسٹ سیریز پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی بہت مشہور ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ دور دور سے پشاور صرف ان کے ریسٹورنٹ کا ڈیکور دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

’یہاں اسلام آباد، راولپڈی، لاہور، مردان، صوابی، کوہاٹ اور دیگر اضلاع سے لوگ آرہے ہیں۔ ایک صاحب نے بتایا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کی ضد سے مجبور ہو کر یہاں آئے ہیں۔‘

ریسٹورنٹ میں موجود بعض کسٹمرز سے بات کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعی وہ پشاور صرف اس ریسٹورنٹ کو دیکھنے آئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ