دنیا کی پہلی ورچوئل ریئلیٹی حج ایپ پاکستان میں تیار

اس ورچوئل ریئلیٹی اور سمیولیٹر ایپ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے مکہ اور مدینہ کی زیارت کر سکتے ہیں۔

پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنی لبیک وی آر نے ورچوئل ریئلیٹی پر مبنی حج سیمولیٹر ایپلیکیشن تیار کرلی ہے۔

لبیک وی آر کے نام سے تیار کردہ ایپلیکیشن عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

یہ دنیا کی پہلی ایسی ایپلیکیشن ہے جو ورچوئل ریئلیٹی اور سمیولیٹر ایپ کے ذریعے آپ کو گھر بیٹھے مکہ اور مدینہ کی زیارت کروا سکتی ہے۔

یہ ایپ مقامات مقدسہ کی حقیقت سے قریب تر منظر کشی کرتی ہے۔ اسلامی دنیا کی یہ موثر ترین ایپ ورچوئل رئیالیٹی کی مدد سے تربیت لینے والے عازمین حج کو حقیقت سے قریب ترمحسوس کرواتی ہے۔

لبیک وی آر کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر فیصل خواجہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا اس سمیولیٹر ایپلیکیشن کی تیاری میں انہیں تقریباً دس سال کا عرصہ لگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ایپ کو بنانے کے لیے مشاعر الحج یعنی جمرات، مذدلفہ اور عرفات کے ہر مقام کی تھری ڈی تصاویر تیار کی گئیں۔ ان تھری ڈی تصاویر کو تیار کرنے کے لیے انہوں نے خود ہر مقام کا دورہ کیا اور تقریباً 80 ہزار سے زائد تصاویر حاصل کیں۔

فیصل خواجہ کا مزید کہنا تھا لبیک وی آر کی تیاری میں ان کی سب سے ذیادہ مدد مکہ کے مئیر ڈاکٹر اسامہ البار نے کی کیونکہ وہ اس پراجیکٹ میں کافی یقین رکھتے ہیں اور ان ہی کی مدد سے لبیک وی آر کی ٹیم کو مشاعرالحج کے ہر مقام تک رسائی حاصل ہوئی۔

یہ ایپ عازمین حج کی ٹریننگ کے لیے انتہائی مدد گار ہے۔ اس ایپ میں حالیہ مناظر کو بھی باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ عازمین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی