کِیا کی کون سی نئی گاڑی پاکستان میں اسمبل ہو گی؟

چوں کہ پاکستانی کمپنیاں ’کِیا لکی موٹرز‘ اور ’دیوان فاروق موٹرز‘ حریف کمپنیاں سمجھی جاتی ہیں، اس لیے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ’نئے معاہدے کے بعد کیا یہ کورین کمپنی حریفوں کو ایک ہی قسم کی گاڑیاں اسمبل کرنے کے لیے دے گی؟‘

انڈیا، بنگلور میں میں 23 اگست 2019 کو کِیا کی سیلٹوس ایس یو وی لانچ ہونے کی تقریب (اے ایف پی)

پاکستان میں گاڑیاں فروخت کرنے والے ادارے دیوان فاروق موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے جنوبی کوریا کی کمپنی کِیا کارپوریشن سے گاڑیوں کی پروڈکشن اور اسمبل کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ 

دیوان فاروق موٹرز پاکستان میں بیرون ممالک سے لائی گئی گاڑیوں کو اسبمل کرنے اور فروخت کرنے والے ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک اطلاع نامہ دیتے ہوئے یہ اعلان کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے کِیا کارپوریشن کے ساتھ ’ٹیکنالاجی لائسنس ایگریمنٹ‘ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دیوان فاروق موٹرز کِیا کارپوریشن کی گاڑیاں پاکستان میں اسمبل کرنا شروع کرے گا مگر اس معاہدے کے تحت کِیا کارپوریشن کی جانب سے بننے والی گاڑیاں ان گاڑیوں سے مختلف ہوں گی جو یہ کورین کمپنی ’کِیا لکی موٹرز‘ کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان میں فروخت کرتی ہے۔

’کِیا لکی موٹرز‘ سے معاہدے کے تحت فروخت کی جانے والی گاڑیوں میں کِیا پکانٹو، سپورٹیج اور سورینٹو سمیت دیگر سیڈان گاڑیاں شامل ہیں۔  

دیوان موٹرز لمیٹڈ کِیا کمپنی کی کون سی گاڑیاں اسمبل کرے گا؟  

چوں کہ پاکستانی کمپنیاں ’کِیا لکی موٹرز‘ اور ’دیوان فاروق موٹرز‘ حریف کمپنیاں سمجھی جاتی ہیں، اس لیے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ’نئے معاہدے کے بعد کیا یہ کورین کمپنی حریفوں کو ایک ہی قسم کی گاڑیاں اسمبل کرنے کے لیے دے گی؟‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ جاننے کے انڈپینڈنٹ اردو نے دیوان فاروق موٹرز کے ترجمان محمد حنیف جرمن سے رابطہ کیا۔  

محمد حنیف جرمن نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کورین کمپنی کِیا کے ساتھ دیوان موٹرز کے معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’اس معاہدے کے تحت دیوان موٹرز کِیا کارپوریشن سے ہیوی گاڑیوں کے پرزہ جات منگوائے گا۔ یہ گاڑیاں کون سی ہوں گی، ابھی بتانا مشکل ہے، مگر کچھ عرصے بعد ہم نہ صرف اپنے شیئر ہولڈرز کو بلکہ عوام الناس کو بھی بتائیں گے، اس میں ابھی وقت لگے گا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان گاڑیوں کی قیمت کتنی ہو گی تو انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت یہ بھی نہیں بتا سکتے۔  

دیوان فاروق موٹرز ایک ویت نامی کمپنی دیہان موٹرز  کے ساتھ شہزور نام کا ایک کارگو ٹرک مقامی طور پر اسمبل کررہا ہے۔  

کِیا کارپوریشن کے ریکارڈ کے مطابق کِیا اس وقت عالمی سطح پر صرف دو ہیوی گاڑیاں بونگو پک اپ ٹرک اور گرین برڈ بس بنا رہا ہے۔ اس لیے شہزور ٹرک کے تجربے کے باعث کار مارکیٹ کے مبصرین یہ خیال کر رہے ہیں کہ دیوان موٹرز بونگو پک اپ ٹرک ہی اسمبل کرنا شروع کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی