فٹ بالر کے اشارے پر ایرانی حکام کا سزا دینے کا اعلان

یہ اشارہ ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں مبینہ موت کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایرانی خواتین کے احتجاجاً اپنے بال کاٹنے سے منسوب سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی فٹ بالر سعید پیرامون دبئی میں بیچ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران گول سکور کرنے کے بعد ہاتھوں سے اپنے بال کاٹنے کا اشارہ کیا تھا۔

یہ اشارہ ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں مبینہ موت کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ایرانی خواتین کے احتجاجاً اپنے بال کاٹنے سے منسوب سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی بیچ فٹ بال ٹیم نے 6 نومبر کو دبئی میں برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر بیچ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا تھا لیکن ایرانی حکام نے کہا ہے کہ وہ سعید پیرامون کو ان کی حرکت پر سزا دیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

16 ستمبر کو 22 سالہ مہسا امینی کی مبینہ طور پر درست طریقے سے حجاب نہ لینے کے معاملے پر اخلاقی پولیس کے زیر حراست موت کے بعد سے ایران کو شدید مظاہروں کا سامنا ہے، جو 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔

ایران ہیومن رائٹس نامی تنظیم کے مطابق ستمبر کے وسط میں مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہروں میں اب تک تین سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

امریکہ اور یورپی اتحادیوں نے احتجاجی مظاہروں کے بعد ایران پر پابندیوں کا ایک سلسلہ عائد کیا ہے اور ایرانی حکام کی طرف سے متاثر ہونے والی انٹرنیٹ تک رسائی کو بحال کرنے میں مدد کے لیے کام کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا