برفانی طوفان: امریکہ میں کرسمس پر پروازیں منسوخ، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

یک آرکٹک سے اٹھنے والی سرد لہر نے امریکہ بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں ٹھنڈ اور سرد طوفان سے مختلف واقعات میں کم سے کم 18 لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

امریکہ میں سرد طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے لاکھوں افراد کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر آنے والے سرد طوفان کی وجہ سے اس وقت سات لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

مسلسل گرتے درجہ حرارت سے کرسمس کے موقع پر امریکہ میں سرد ترین رات کا ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع کی جا رہی ہے جہاں ملک بھر میں توانائی کا نظام ایندھن کی بڑھتی ہوئی مانگ اور ٹرانسمیشن لائنوں کو طوفان سے پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے پہلے ہی دباؤ کا شکار تھا۔

بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ٹریکنگ ویب سائٹ Poweroutage.us کے مطابق تازہ ترین بندش کی تعداد 18 لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز ہفتے کی صبح تک بجلی کی سپلائی سے محروم تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق توانائی بحران کے دوران بہت سی پاور کمپنیوں نے صارفین سے اپنی ڈیوائسز اور غیر ضروری لائٹس بند کر کے توانائی کو بچانے کی التجا کی ہے۔

پاور کمپنی ’ڈیوک انرجی‘ نے ہفتے کی دوپہر تک صارفین کو بتایا کہ اس نے پورے شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں 15 سے 30 منٹ کے رولنگ بلیک آؤٹ کو ختم کر دیا ہے۔

سال کے مصروف ترین سفری اوقات کے دوران لاکھوں امریکیوں کے لیے روزمرہ کے معمولات اور چھٹیوں کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

فلائٹ ٹریکنگ سروس ’فلائٹ آویئر‘ کے مطابق، ہفتے کے روز ملک بھر میں دو ہزار 700 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جب کہ چھ ہزار 400 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

جمعے کو بھی پانچ ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

ادھر امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن نے اندازہ لگایا تھا کہ 23 دسمبر اور دو جنوری کے درمیان 112.7 ملین لوگ 80 کلومیٹر یا اس سے زیادہ کا سفر شاہراہوں سے طے کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں موسم سے متعلق روڈ حادثات میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور برفباری سے سینکڑوں دیگر افراد شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

نیو یارک کی ایری کاؤنٹی کے شمال میں جمعے کی رات سے ہفتہ کی صبح تک تقریباً پانچ سو افراد اپنی گاڑیوں میں پھنسے رہے۔

ایری کاؤنٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل گارڈ کو ریسکیو میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک شخص کار میں مردہ پایا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’کسی کے لیے بھی جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے، سب کچھ بند ہے، اس لیے سب بس گھروں میں ہی رہیں۔‘

حکام نے بتایا کہ ٹولیڈو کے قریب برفانی طوفان کے دوران اوہائیو ہائی ویے دونوں سمتوں سے بند ہونے سے 50 پھنسی ہوئی گاڑیوں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کینٹکی میں تین اموات کی اطلاع ملی جہاں گورنر اینڈی بیشیر نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ’گھروں میں محفوظ اور زندہ رہیں۔‘

امریکی موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے کہا کہ ہفتے کو بفیلو اور اس کے آس پاس کی کاؤنٹی میں برفانی طوفان کی صورت حال برقرار رہی جہاں اتوار تک مزید چار سے چھ فٹ تک برف گرے گی۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک آرکٹک سے اٹھنے والی سرد لہر نے امریکہ بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں ٹھنڈ اور سرد طوفان سے مختلف واقعات میں کم سے کم 18 لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ