بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

تفصيلات کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی سڑک پر موجود ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی نيوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کو دہلی دہرادن ہائی وے حادثہ پیش آیا(تصویر: اے این آئی)

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی نيوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی کو دہلی دہرادن ہائی وے حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تفصيلات کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی سڑک پر موجود ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

جمعے کی صبح ہونے والے اس حادثے میں رشبھ پنت کے ماتھے اور ٹانگ پر زخم آئے تاہم مقامی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سوشیل ناگر کے مطابق رشبھ پنت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق رشبھ پنت کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے انہیں نیند آگئی تھی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔پنت کے مطابق حادثے کے بعد وہ گاڑی کی ونڈسکرین توڑ کر باہر نکلے۔

انڈین ریاست اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک کمار کے مطابق حادثے کے وقت پنت اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ