شہزادی ڈیانا کے ’دکھی خطوط‘ کی نیلامی

برطانیہ میں قائم نیلام گھر کا کہنا ہے کہ ’کچھ خطوط میں وہ انتہائی شدید تناؤ جھلکتا ہے، جس کا انہیں دل ٹوٹنے کے بعد عوامی طور پر سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود ان کے کردار کی مضبوطی اور ان کا فراخ دلانہ اور مزاحیہ مزاج ابھر کر سامنے آیا۔‘

19 اگست 1981 کو اس وقت کے شہزادہ چارلس اور ویلز کی شہزادی ڈیانا، بالمورل کیسل میں شاہی رہائش گاہ کے دورے کے دوران (اے ایف پی)

موجودہ بادشاہ چارلس سے طلاق کے دوران شہزادی ڈیانا کی جانب سے اپنے دو قریبی دوستوں کو لکھے گئے خطوط چھ ہندسوں کی رقم میں نیلام کر دیے گئے ہیں۔

جمعرات (16 فروری) کو لیز آکشنرز نے اعلان کیا کہ ویلز کی شہزادی کے قریبی دوستوں سوزی اور طارق قاسم سے متعلق خط و کتابت کا مجموعہ ایک لاکھ 41 ہزار150 پاؤنڈ میں فروخت ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں قائم نیلام گھر کا کہنا ہے کہ ’کچھ خطوط میں وہ انتہائی شدید تناؤ جھلکتا ہے، جس کا انہیں دل ٹوٹنے کے بعد عوامی طور پر سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود ان کے کردار کی مضبوطی اور ان کا فراخ دلانہ اور مزاحیہ مزاج ابھر کر سامنے آیا۔‘

لاٹ 416، بتاریخ 28 اپریل 1996 میں ڈیانا نے قاسم فیملی کے ساتھ اوپیرا کا سفر منسوخ کرنے پر معافی مانگی اور اس وقت کے شہزادہ چارلس سے طلاق پر محسوس ہونے والی مایوسی کی وضاحت کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کبھی کبھار کسی کے لیے اپنا سر بلند رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے اور آج میں گھٹنے ٹیک رہی ہوں اور صرف اس طلاق کے لیے ترس رہی ہوں کیونکہ ممکنہ قیمت بہت زیادہ ہے۔‘

سوزی اور طارق دونوں کے نام لکھا گیا یہ خط 12ہزار500 پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔

20 مئی 1996 کو ایک دوسرے خط میں ڈیانا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے فون بگ ہو رہے ہیں۔

سوزی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا: ’میں نے آج متعدد بار فون کیا، لیکن لائن مصروف تھی۔ چونکہ میرے پاس موبائل نہیں ہے، لہذا ذاتی چیزوں پر تبادلہ خیال کرنا مشکل ہے۔ جیسا کہ یہاں میری لائنوں کو لگاتار ریکارڈ کیا جاتا اور آگے بھیجا جاتا ہے۔‘

ڈیانا کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر مجھے ایک سال پہلے معلوم ہوتا کہ مجھے اس طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا تو میں کبھی رضامند نہ ہوتی، یہ مایوس کن اور بھیانک ہے۔‘ یہ خط 23 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

28 اگست 1996 کو چارلس سے طلاق کے کچھ دن بعد، انہوں نے اپنے دوست کو بتایا: ’میں اپنی آزادی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں اور سمجھتی ہوں کہ مجھے دوسرا موقع ملا!‘

شادی کے 11 سال بعد یہ جوڑا 1992 میں الگ ہو گیا تھا۔ ان کے دو بیٹے 40 سالہ شہزادہ ولیم اور 38 سالہ شہزادہ ہیری ہیں۔

17 دسمبر 1996 کو لکھے گئے ایک خط میں ڈیانا نے سوزی کو مطلع کیا کہ وہ 24 تاریخ کو بیرون ملک جائیں گی’چونکہ مجھے کرسمس سے محبت نہیں، اگر میں یہاں رہی تو اپنا ہی ریکارڈ توڑ دوں گی۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’مجھے امید ہے کہ 1997 ہم سب کے لیے ایک آسان سال ہوگا۔‘

ڈیانا 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ایک افسوسناک کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا