مریم نواز کی حاضر اور سابق ججوں پر شدید تنقید

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے سابق اور موجودہ ججوں اور سابق آئی ایس ایس چیف پر نواز شریف کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔

(پی ٹی وی سکرین گریب)

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر سرگودھا میں تقریر کرتے ہوئے عمران خان کے بیانیے کے رد میں کہا کہ اصل سازش عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے نہیں بلکہ نواز شریف کے خلاف ہوئی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے جلسہ گاہ میں لگی سکرینوں پر پانچ لوگوں کی تصویریں چلائیں جن میں سپریم کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور لطیف کھوسہ، سپریم کورٹ کے دو حالیہ جج اور آئی ایس ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کی تصویریں شامل تھیں۔

انہوں نے ایک ایک شخص لوگوں کا نام لے کر کہا کہ یہ سازش میں شامل تھے۔ انہوں نے جنرل (ر) فیض حمید پر الزام لگایا کہ وہ آرمی چیف بننا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید نے عمران خان کو بطور مہرہ استعمال کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عدلیہ میں جج اٹھائے، جو کمپرومائزڈ تھے، اور ججوں کے نام لے کر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف نے کہا تھا کہ ’نواز شریف اپنے قد سے بہت بڑا ہو گیا ہے اس کو کٹ ٹو سائز کرنا پڑے گا۔‘

سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر اس تقریر پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر کہا، ’حکومتی سرپرستی میں سپریم کورٹ کے خلاف مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، وکلاء عدالتوں کے تحفظ کیلئے سینہ سپر ہوں ورنہ آئین اور ادارے ختم ہو جائیں گے اور پاکستان سر زمیں بے آئین ہو گا۔‘

سابق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سرکاری ٹی وی چینل ججز کی کردار کشی کے لیے استعمال ہو رہا ہے مریم نواز کی آج کی تقریر کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر  پر مریم نواز اور وزیرِ اطلاعات و نشریات کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کی جائے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست