ٹورنٹو: مولا جٹ کا گنڈاسہ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

عمارہ حکمت کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی 75 سالہ تاریخ میں 100 کروڑ کا بینچ مارک قائم کرنے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے۔

پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں استعمال ہونے والا گنڈاسہ کینیڈا میں 50 ہزار ڈالر کے عوض نیلام کیا گیا۔

فلم مولا جٹ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات کے مطابق گذشتہ رات ٹورنٹو، کینیڈا میں پاکستان میوزک فیسٹیول کے دوران اس فلم میں استعمال ہونے والے بہت سے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسہ  50,000 ڈالرز میں نیلام ہوا۔

اس تقریب میں 7000 افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمارہ حکمت کے مطابق  ابتدائی بولی 5000 ڈالر سے شروع ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نیلامی سے جمع ہونے والی رقم  سہارا لائف ٹرسٹ کو جائے گی۔

بلال لاشاری کی طرف سے ہدایت کردہ اور عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کے مشترکہ منصوبے، Encylomedia - Lashari JV  کی طرف سے تیار کردہ پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا بھر میں 293 کروڑ کا بزنس کرتے ہوئے اب بھی سینما گھروں میں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔

عمارہ حکمت کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی 75 سالہ تاریخ میں 100 کروڑ کا بینچ مارک قائم کرنے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم