انڈیا 117 رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا کی دس وکٹوں سے جیت

وشاکاپٹنم میں اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم کے پاس مہمان ٹیم کے سٹار بولر مچل سٹارک کی عمدہ بولنگ کا کوئی جواب نہیں تھا۔

مچل سٹارک نے 53 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں (اے ایف پی)

انڈیا پہلا ایک روزہ میچ جیتنے کے بعد دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 117 رنز پر ڈھیر ہو گیا اور جواب میں مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بنا کوئی وکٹ گنوائے ہی حاصل کر لیا۔

وشاکاپٹنم میں اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم کے پاس پہلے تو مہمان ٹیم کے سٹار بولر مچل سٹارک کی عمدہ بولنگ اور بعد میں آسٹریلوی اوپنرز کا بھی کوئی جواب نہیں تھا۔

مچل سٹارک نے ویسے تو انڈین اننگز میں سب سے زیادہ رنز دیے مگر ساتھ ہی وہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ 118 رنز کا ہدف آسٹریلوی اوپنرز نے 11ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

انڈیا کی جانب سے سب زیادہ 31 رنز ویراٹ کوہلی نے بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر اکشر پٹیل رہے جنہوں نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ کپتان روہت شرما نے 13 اور کے ایل راہول نے نو رنز بنائے جبکہ شبمن گل اور سوریا کمار یادیو بنا کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

مچل سٹارک نے آٹھ اووروں میں 53 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ شان ایبٹ نے تین اور نیتھن ایلیس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس طرح انڈیا نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں جیتنے کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل پہلے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وشاکاپٹنم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو وہ اس وقت صحیح ثابت ہوا جب صرف 91 رنز پر میزبان ٹیم کی سات وکٹیں گر گئی تھیں۔

انڈین اننگز دیکھ کر وکٹ کسی حد تک مشکل دکھائی دے رہی تھی لیکن بعد میں جس انداز میں آسٹریلیا کے اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے بیٹنگ کی اسے دیکھ کر وکٹ اچانک سے بلے بازی کے لیے آسان دکھائی دینے لگی۔

اوپنر ٹریوس ہیڈ اور مچل مارس دونوں نے ہی تیزی سے رنز بناتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ہیڈ 51 اور مارش 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ