چینی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، علاقائی کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی طرف سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی ’علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔‘

سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (دائیں) کو نو دسمبر 2022 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں جی سی سی-چین سربراہی اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ (بائیں) سے مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)

چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کر کے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کو سراہا ہے۔

چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سات سال تک سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد تعلقات کی بحالی کے 10 مارچ کو دونوں ملکوں میں معاہدے کے لیے سہولت کاری کی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد سے اس حوالے سے پہلی بار منظرعام پر آنے والے اپنے تبصرے میں چینی صدر نے کہا کہ چین کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی ’علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گی۔‘

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ’ہمسایہ ملکوں میں تعلقات کے فروغ کی کوششوں کی حمایت پر چین کے اقدام کی تعریف کی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی سرکاری میڈیا نے پیر کو بتایا تھا کہ سعودی عرب اور ایران اب ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے دو اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان ماہ رمضان کے اختتام سے قبل ملاقات بھی متوقع ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد جاری ہونے والے سہ فریقی بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی اور ایرانی وفود نے’مذاکرات کی میزبانی اور سرپرستی پر عوامی جمہوریہ چین کی قیادت اور حکومت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

یہ معاہدہ چینی صدر شی  جن پنگ کے لیے ایک اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے 10 سالہ دور اقتدار میں چین نے عالمی معاملات میں زیادہ فعال کردار ادا کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا