سعودی عرب ’بہت جلد‘ ایران میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے: وزیر خزانہ

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ایران میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی اور وہاں پر بہت سے مواقع موجود ہیں۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بدھ کو کہا کہ ریاض 'بہت جلد' ایران میں سرمایہ کاری شروع کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ایران میں 'بہت سے مواقع' موجود ہیں اور یہ کہ انہیں دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

ریاض میں فائننشل سیکٹرکانفرنس سے خطاب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ سعودی عرب کتنی جلد ایران میں 'نمایاں' سرمایہ کاری شروع کر سکتا ہے تو انہوں نے کہا 'بہت جلد۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہو سکتا ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعے کو اتفاق کیا تھا کہ دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد جمعے کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک نے سکیورٹی تعاون، تجارت، معیشت، ٹیکنالوجی، سائنس، کلچر، کھیلوں اور امور نوجوانان پر سال 2001 اور 1998 میں ہونے والے معاہدوں کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا ’ہم مستقبل کو پرامید انداز میں دیکھتے ہیں اور تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے کے تمام ممالک کے مفادات کی خدمت اور خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔‘

وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا: 'سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔ میرا مطلب ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور سینکڑوں سالوں سے ہے اور رہے گا لہٰذا مجھے ایسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا جو سرمایہ کاری میں تعلقات کو معمول پر لانے سے روکے جب تک ہم معاہدے پر قائم ہیں، خود مختاری کے حقوق کا احترام کرتے ہیں، دوسرے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔'

انہوں نے کہا: 'میرے خیال ہے ایران میں بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہمارے پاس ان کے لیے بہت سے مواقع ہیں۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا