تحفے میں ملے میوزک سسٹم میں دھماکہ، نوبیاہتا شخص چل بسا

ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرا میوزک سسٹم مبینہ طور پر دلہن کے سابق محبوب نے تحفے میں دیا تھا، جو خاتون کی کسی دوسرے شخص سے شادی پر شدید برہم تھا۔

ضلع کبیر دھام کے نئے شادی شدہ ہیمندر میراوی نے پیر کو جیسے ہی اپنے گھر میں میوزک سسٹم آن کیا، ایک دھماکہ ہوا اور ان کی موقعے پر ہی موت ہو گئی (پکسا بے)

انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوبیاہتا شخص اور ان کے بھائی اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب انہیں شادی کے تحفے کے طور پر ملنے والا ہوم تھیٹر میوزک سسٹم دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھرا میوزک سسٹم مبینہ طور پر دلہن کے سابق محبوب نے تحفے میں دیا تھا، جو خاتون کی کسی دوسرے شخص سے شادی پر شدید برہم تھا۔

ضلع کبیر دھام کے نئے شادی شدہ ہیمندر میراوی نے پیر کو جیسے ہی اپنے گھر میں میوزک سسٹم آن کیا، ایک دھماکہ ہوا اور ان کی موقعے پر ہی موت ہو گئی جبکہ ان کے بڑے بھائی راج کمار نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

اس دھماکے سے ایک 18 ماہ کے بچے سمیت خاندان کے دیگر چار افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس سے مکان کی چھت اور دیواریں تک گر گئیں۔

مشتبہ شخص کی شناخت 33 سالہ سرجو مارکم کے نام سے ہوئی، جنہیں پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش سے منگل کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سرجو مارکم شادی شدہ اور دو بیٹوں کا والد ہیں، جن کا مبینہ طور پر آنجہانی ہیمندر کی 29 سالہ دلہن سے تعلق تھا اور وہ ان سے دوسری شادی کرنا چاہتے تھے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا: ’سرجو مارکم نے شروع میں ہیمندر میراوی کی دلہن سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ شادی شدہ نہیں ہیں لیکن جب خاتون کو حقیقت معلوم ہوئی تو انہوں نے مارکم سے شادی کرنے سے انکار کر دیا، لیکن وہ انہیں شادی نہ کرنے پر دھمکیاں دیتے رہے۔‘

مشتبہ شخص نے ہیمندر کو دھمکی بھی دی تھی اور دونوں میں پہلے بھی اس معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔

اخبار انڈین ایکسپریس نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لال سنگھ کے حوالے سے بتایا کہ ’مارکم نے بم کو ساؤنڈ سسٹم میں فٹ کیا اور اسے دیگر تحائف کے ساتھ منڈپ کے نیچے رکھ دیا۔‘

ایس پی لال سنگھ نے مزید بتایا: ’ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے دھماکہ خیز مواد ہوم تھیٹر میں نصب کیا تھا اور نئے شادی شدہ جوڑے کو قتل کرنے کے لیے اسے تحفے میں دیا تھا۔‘

ان کے بقول: ’ملزم نے بم بنانے کے لیے پٹاخوں سے حاصل کردہ امونیم نائٹریٹ، پیٹرول اور بارود کا استعمال کیا اور کسی بھی شبہ سے بچنے کے لیے اس نے اسے تحفے میں لپیٹ دیا۔ سسٹم کو آن کرنے کے بعد دھماکہ ہوا۔‘

پولیس نے بتایا کہ مارکم پہلے پتھر توڑنے والے پلانٹ میں کام کرتے تھے جہاں انہوں نے امونیم نائٹریٹ کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد بنانے کا طریقہ سیکھا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا