سعودی عرب: عطیات اکٹھے کرنے کی مہم، پہلے دن47 کروڑ ریال جمع

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیراتی کاموں کے لیے بالترتیب چار کروڑ اور تین کروڑ سعودی ریال عطیات دے کر تیسری قومی مہم کا آغاز کر دیا۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان27  ستمبر، 2022 کو جدہ کے السلام شاہی محل میں نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی)

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیراتی کاموں کے لیے بالترتیب چار کروڑ سعودی ریال اور تین کروڑ سعودی ریال عطیات دے کر تیسری قومی مہم کا آغاز کر دیا۔

عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان کی منظوری کے بعد مقامی وقت کے مطابق مہم پیر کو رات 11 بجے شروع ہوئی اور منگل کو طلوع آفتاب سے پہلے عطیات 47 کروڑ ریال سے زیادہ کے عطیات اکٹھے کیے گئے۔

نیشنل پلیٹ فارم فار چیریٹیبل ورک (احسان) کے چیف ایگزیکٹیو ابراہیم بن عبداللہ الحسینی نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے کے آغاز پر شروع ہونے والی مہم کے تحت اس ماہ کے بقیہ حصے میں کمپنیوں اور عام افراد کے عطیات قبول کیے جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عطیات ویب سائٹ احسان ڈاٹ ایس اے اور نمبر 8001247000 پر کال کر کے دیے جا سکتے ہیں۔

توانائی کی بڑی سعودی کمپنی آرامکو نے تین کروڑ ریال کا عطیہ دیا۔ ریئل سٹیٹ ڈویلپر ’روشن‘ نے ڈھائی کروڑ، جریر انویسٹمنٹ نے دو کروڑ، سعودی نیشنل بینک اور سعودی عرب کی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) نے ڈیڑھ کروڑ ریال کے عطیات دیے۔

عطیات جمع کرنے کی مہم کا مقصد سعودی عرب میں عطیہ دینے کے کلچر کو فروغ دینا اور سعودی ویژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کے مطابق کمیونٹی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنا ہے۔

الحسینی نے کہا کہ مہم کے دوران احسان پلیٹ فارم عطیات کے لیے 24 گھنٹے دستیاب رہے گا۔ عطیات دینے کا عمل سعودی الاخباریہ ٹیلی ویژن  چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا