پنجاب فنڈز: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی

الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی ہے۔  یہ رپورٹ چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کو بھجوائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی ہے (پبلک ڈومین)

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں آج رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی ہے۔ 

یہ رپورٹ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترکو بھجوائی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سپریم کورٹ نے پنجاب خیبرپختونخوا الیکشن کے لیے 10 اپریل تک وفاقی حکومت کو 21 ارب روپے فنڈ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

حکومت کی جانب سے تاحال اس رقم جاری کرنے کے بارے میں کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ 

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ رپورٹ اسی معاملے کا احاطہ کرے گی۔

عدالت نے سکیورٹی کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان