شیری رحمٰن ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کو گذشتہ برس آنے والے سیلاب کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کرنے کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

14 جون 2022 کی اس تصویر میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)

امریکی جریدے ٹائم نے 2023 میں دنیا کی 100 بااثرین ترین افراد کی فہرست میں پاکستانی سیاست دان اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کو بھی شامل کر لیا ہے۔

شیری رحمٰن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ ہے۔

گذشتہ سال آنے والے سیلاب میں پاکستان بری طرح متاثر ہوا تھا اور سیلاب زدہ علاقوں میں پانی ابھی مکمل طور پر کم نہیں ہوا تھا جب شیری رحمٰن نومبر 2022 میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سربراہ اجلاس کوپ 27 میں شرکت کے لیے مصر پہنچیں۔

انہوں نے ان لوگوں کو آواز دی جنہوں نے سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو دیا تھا۔ جذباتی تقریروں اور مذاکرات میں انتھک مصروفیت کے ذریعے انہوں نے بہت سے مندوبین کو اس بات پر قائل کیا کہ گلوبال وارننگ کے ضمن میں پاکستان کے ساتھ صریح ناانصافی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوپ 27  تاریخی فیصلے کے ساتھ ختم ہوئی، جس کے دوران عالمی برادری نے پہلی بار سب سے زیادہ کمزور ممالک کی مالی مدد کے سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے فنڈ کی فراہمی کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا بھی ٹائم میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست کا حصہ ہیں۔

زیلنسکا ایک مصنفہ ہیں جنہوں نے پردے کے پیچھے رہ کر کام کیا۔ انہوں نے کبھی خود کو نمایاں نہیں کیا۔ انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ یوکرین کے عوام کے لیے جنگجو بن جائیں گی لیکن انہوں نے بے لوث حوصلے کے ساتھ اس پکار کا جواب دیا ہے۔

گول کرنے کے ریکارڈز کے مالک ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی، دنیا کے امیرترین افراد میں شامل امریکی شہری ایلون مسک، امریکی صدر جوبائیڈن، جاپان کے وزیراعظم فیومیو کیشیدہ اور برازیل کے صدر لوئیز انشاشیو لولا ڈا سلوا بھی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین