’شادی میں نہ آنے پر قانونی کارروائی بدتمیزی ہوگی؟‘ خاتون کا سوال

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے یہ سوال کیا کہ آیا ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر کے شریک نہ ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ’بد تمیزی‘ میں شمار ہو گا؟

خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اگلے برس ہونے والی اپنی شادی سے پہلے مشورہ درکار ہے (تصویر: پکسابے)

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہوں نے لوگوں کے سامنے یہ سوال رکھا کہ آیا ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر کے شریک نہ ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ’بدتمیزی‘ میں شمار ہو گا؟

خاتون (جن کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی) نے اپنی پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ کے ذیلی پلیٹ فارم ’ویڈنگ شیمنگ‘ پر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اگلے برس ہونے والی اپنی شادی سے پہلے مشورہ درکار ہے۔

انہوں نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے خاندان سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن بعض اوقات وہ نامعقول ہو جاتے ہیں۔‘

خاتون نے مزید لکھا: ’میری شادی اکتوبر 2024 میں ہونے جا رہی ہے اور جب میں اس میں شریک ہونے کی دعوت دوں گی تو میں چاہتی ہوں کہ کارڈ پر لکھوں کہ اگر مہمان دعوت قبول کرنے کے بعد شادی میں نہیں آتے تو میں ان کے کھانے پینے اور دوسری خدمات پر اٹھنے والے اخراجات کی بنیاد پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔‘

خاتون نے سوال کیا کہ کیا ایسا کرنا ’بدتمیزی‘ شمار ہوگا؟ ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ’ظاہر ہے کہ اگر مہمان جواب دے کر عملاً تقریب میں آتے ہیں تو ان کا کچھ خرچ نہیں ہو گا۔‘

یہ پوسٹ سب سے پہلے فیس بک پر کی گئی تھی، جس نے ایک بحث کو جنم دیا اور پوسٹ پر 300 سے زائد کمنٹس کیے گئے۔

ریڈ اِٹ پوسٹ کا بھی بڑے پیمانے پر مذاق اڑایا گیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’مجھے یہ بات اچھی لگی کہ خاتون نے یہ نہیں پوچھا کہ ایسا کرنا قانونی بھی یا نہیں، انہوں نے صرف بدتمیزی کے بارے میں پوچھا۔۔۔آپ سوچیں گے کہ بظاہر یہی جواب ہو گا۔‘

ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں ’آر ایس وی پی‘  کے الفاظ لکھا کر کہا: ’میرے وکیل کے مشورے پر مجھے انکار کرنا ہو گا۔ براہ کرم وکیل کی فیس کا لف کیا گیا بِل دیکھیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اور ریڈ اِٹ صارف کا کہنا تھا: ’پہلی بات یہ ہے کہ یہ بات یقین سے کیسے کہی جا سکتی ہے کہ آپ کی شادی میں کوئی مہمان نہیں آئے گا؟‘

اور صارف کے مطابق: ’آپ اتنے سادہ کیسے ہو سکتے ہیں کہ آپ کو علم ہی نہ ہو کہ یہ بد تمیزی ہے؟ میرا تو سر گھوم گیا ہے۔‘

ایک اور صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ’کیا یہ بد تمیزی ہے؟‘ حقیقت یہ کہ آپ کو اس حوالے سے سوال کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، یہ بات قابل تشویش ہے۔‘

 ایک ریڈ اِٹ صارف کا کہنا تھا کہ ’اوہ! مجھے امید ہے کہ وہ واقعی اس پر عمل کریں گی اور لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ جج زور دار قہقہ لگا سکتے ہیں۔‘

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ’اس طرح لوگوں کی بڑی تعداد کے ہاتھ ایک شاندار قصہ لگ جائے گا اور لوگ اسے آنے والی دہائیوں میں عشائیے کی تقریبات میں بیان کر سکیں گے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین