’10 میں سے سات لوگ اپنے فون کے بغیر نہیں رہ سکتے‘

ایک سروے کے مطابق 10 میں سے تین افراد کا کہنا تھا کہ وہ جاگتے ہی سب سے پہلے اپنا فون دیکھتے ہیں۔

ایک بالغ صارف اوسطا ماہانہ نو گیگا بائٹ انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرتا ہے ( پکسا بے)

ایک حالیہ سروے کے مطابق 10 میں سے سات افراد اپنےسمار ٹ فون سے ’دور رہنا برداشت نہیں کر سکتے‘ جبکہ سروے میں شامل پانچ میں سے دو شرکا کا کہنا تھا کہ چلنے یا دوڑنے کو دوران فون دیکھنے کی عادت کی وجہ سے وہ زخمی ہوتے ہوتے بچے ہیں۔

اس سروے میں سمارٹ فون استعمال کرنے والے دو ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ 60 فیصد کے مطابق وہ اپنے فون پر ’حد سے زیادہ انحصار‘ کرتے ہیں اور 10 میں سے تین افراد کا کہنا تھا کہ وہ جاگتے ہی سب سے پہلے اپنا فون دیکھتے ہیں۔

شرکا کے مطابق وہ دن میں اوسطا ساڑھے تین گھنٹے فون استعمال کرتے ہیں جن میں سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے 52 منٹ بھی شامل ہیں۔

سروے سے معلوم ہوا کہ فون کا سب سے زیادہ استعمال پیغام رسانی کے لیے کیا جاتا ہے جبکہ پیغام رسانی کے بعد کال اور وٹس ایپ کا نمبر آتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نتائج کے مطابق، ایک بالغ صارف اوسطا ماہانہ نو گیگا بائٹ انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔

سروے کرنے والی کمپنی اے او موبائل کے مینجنگ ڈائریکٹر رچرڈ بیکیسنڈیل کا کہنا ہے: ’جیسے جیسے فون کا استعمال عام ہوا ویسے ہی اس کے افعال بھی بڑھتے گئے ہیں اور اس کے افعال سرانجام دینے کے لیے مزید ڈیٹا کی ہماری بھوک بھی بڑھتی گئی ہے۔‘

یہ بھی سامنے آیا کہ آٹھ میں سے ایک فرد ڈیٹا ختم ہونے کے خدشے سے نمٹنے کے لیے فون پلان کے لیے غیر محدود رقم رکھتا ہے۔ اوسطا شرکا ہر ہفتے 10فون کالز اور روزانہ 17 پیغام بھیجتے ہیں، جبکہ 47 فیصد کے مطابق وہ کال کے بجائے پیغام بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایس ڈبلیو این ایس

 

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی