حریم شاہ ویڈیو لیک کیس: ٹک ٹاکر صندل خٹک گرفتار

سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

صندل خٹک اور حریم شاہ ماضی میں کافی اچھی دوست رہی ہیں (تصویر: صندل خٹک فیس بک پیج)

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کیس میں ایک اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی، جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں گرفتار کر لیا۔

سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں پیر کو مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

صندل خٹک نے عدالت میں کہا کہ ’حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، جبکہ یہ مجھے سال سے تنگ کر رہی ہیں۔ حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملزمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے’نہ تو حریم شاہ کی ویڈیوز بنائیں اور نہ لیک کیں۔‘

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ اس موقع پر پراسیکیورٹر کے وکیل نے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں۔ ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہیں۔‘

سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں حریم شاہ نے صندل خٹک سے کسی مفاہمت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور کہا: ’کل یہ کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا ریکارڈ بہت خراب ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل