ملائیشیا کی 62 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے شادی

ٹک ٹاک پر اس جوڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں لکھا ہے: ’بیوی کی پیدائش کا سال 1961 اور شوہر کا 1995 ہے۔‘

ملائیشیا میں ایک 62 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے محبت کی شادی کے بعد اس جوڑے کو ٹک ٹاک پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے (ٹک ٹاک/ این ایس ٹی آن لائن)

ملائیشیا میں ایک 62 سالہ خاتون کی 28 سالہ لڑکے سے شادی کے بعد اس جوڑے کو ٹک ٹاک پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی بیان کی تھی۔

رقیہ سامت نامی خاتون اور سبحان محمد امین 2021 میں ٹک ٹاک پر پہلی بار ملے تھے جس کے بعد انہوں نے گذشتہ سال شادی کر لی تھی۔

اب اسی پلیٹ فارم پر اپنی کہانی بیان کرنے کے بعد اس جوڑے کو فالوورز کی جانب سے بڑے پیمانے پر پیغامات موصول ہو رہے ہیں جنہیں ان کی کہانی پیاری اور غیر معمولی لگی۔

وہ مقامی میڈیا میں بھی مقبول ہو چکے ہیں۔

ویڈیو کے سکرین گریب میں شوہر اور بیوی دونوں کی پیدائش کے سال دکھائی دیتے ہیں۔ اس میں لکھا ہے: ’بیوی کی پیدائش کا سال 1961 اور شوہر کا 1995 ہے۔‘

یہ دونوں کے درمیان عمر کا فرق ظاہر کرنے کی کوشش ہے۔

رقیہ نے مقامی روزنامہ ’ہریان میٹرو‘ کو بتایا: ’اگرچہ وہ بہت چھوٹے ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر میری زندگی کے آخری وقت تک میرا خیال رکھیں گے اور مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری شادی ہے۔‘

رقیہ اس سے پہلے دو بار شادی کر چکی ہیں۔ 1977 میں ان کی پہلی شادی 40 سال تک چلی اور دوسری شادی صرف دو سال تک ہی چل پائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے شوہر سبحان نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ وہ جوڑ (میچ) ہے جسے اللہ نے بنایا ہے۔

دونوں کی کچھ دن پہلے ہی ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو کو 24 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

مقامی رپورٹس نے سوشل پلیٹ فارم پر رقیہ کی پروفائل تلاش کرنے کے بعد کہا کہ سبحان امین ان سے صرف دوستی چاہتے تھے لیکن پھر احساسات آڑے آ گئے۔

62 سالہ رقیہ کے دس بچے اور 22 پوتے پوتیاں اور ایک پڑپوتا ہے۔ دونوں نے گذشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سبحان امین نے ایم سٹار آن لائن کو بتایا: ’میں ان (رقیہ) سے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملا اور یہ ملاقات گذشتہ سال 10 جنوری کو ان کے گھر پر ہرئی تھی۔‘

انہوں نے چھ جون 2022 کو منگنی کی اور 9 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جوڑے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی شادی کو قبول کرنے پر اپنے اہل خانہ کے شکر گزار ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے نئے شوہر ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی گھل مل گئے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا