حج معاونین میں 50 پاکستانی خواتین بھی شامل

ان رضا کار خواتین کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے، جو پاکستانی حجاج خاص طور پر خواتین کی معاونت میں مصروف ہیں۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال حجاج کی مدد کے لیے سعودی عرب میں خدمات سر انجام دینے والوں میں 50 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔

ان رضا کار خواتین کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے جو پاکستانی حجاج خاص طور پر خواتین کی معاونت میں مصروف ہیں۔ اس سال پاکستان سے حج کے لیے جانے والوں میں لگ بھگ 34 ہزار خواتین شامل ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پاکستان حج مشن کے تحت پہلے بھی رضا کاروں میں خواتین عملہ جاتا تھا، لیکن اس مرتبہ 50 خواتین معاونین سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

عمر بٹ کا کہنا تھا کہ ’اس سے قبل حج میڈیکل مشن میں خواتین ڈاکٹر یا طبی عملہ جاتا تھا لیکن معاونین میں خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی، مگر اس مرتبہ 50 کے قریب خواتین وہاں پہنچی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ترجمان کا کہنا تھا کہ بطور ڈاکٹر اور طبی عملے میں شامل خواتین معاونین کے علاوہ ہیں۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جس سے حج کے لیے سعودی عرب میں موجود عازمین کو مدد ملی ہے۔

پاکستانی حج مشن کے تحت قائم مانیٹرنگ سیل میں تعینات ’خواتین کے مسائل خواتین ہی کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔‘

وزارت مذہبی امور کے مطابق 304 پاکستانی ڈاکٹر اور طبی عملے پر مشتمل حج میڈیکل مشن عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ 

پاکستانی حج مشن نے مکہ اور مدینہ میں مرکزی ہسپتال کے علاوہ نو ڈسپنسریاں اور فوری طبی امداد کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین