حجاج سے آب زم زم کے اضافی پیسے نہیں لیں گے: پاکستانی وزیر 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج سے آب زم زم کے لیے اضافی پیسے لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سات اگست 2019 کی اس تصویر میں ایک سعودی شہری حج کے موقع پر مقدس شہر مکہ پہنچنے پر مسلمان عازمین کو آب زم زم پیش کرتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی حجاج سے آب زم زم کے لیے اضافی پیسے لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

میڈیا میں اتوار کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اس سال حجاج سے آب زم زم کے لیے بھی اضافی رقم لی جائے گی۔

ان خبروں کے ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خود حج انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور ’حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں۔ اضافی پیسے نہیں لے رہے‘ اور آب زم زم سے متعلق ’اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔‘

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی زم زم کی بوتل کئی سال قبل شروع کی تھی کیوں کہ ماضی میں ’حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال پاکستان میں یہ انتظام کیا گیا تھا کہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر پورٹس پر آب زم زم رکھا گیا تھا جو واپس آنے والے حجاج کو دیا گیا تھا۔ 

وزات مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد حج کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ماہ کی 20 یا 21 تاریخ کو پہلی حج فلائٹ سعودی عرب روانہ ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان