بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا کہ ایک بار انہوں نے بھکاری بن کر ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کے باہر بھیک مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے انہوں نے ’جم جیم‘ بسکٹوں کی شرط لگا رکھی تھی۔
نیوز ویب سائٹ ’میش ایبل ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ ’آپ کو پتہ ہے کہ انڈین میوزک گروپ آئی ایم جی ہوتا تھا۔ یہ لوگ ہر سال کلاسیکی موسیقی کا پروگرام کرواتے ہیں۔ یہ پروگرام تین دن جاری رہتا تھا۔ یہ پروگرام رات کے وقت ہوتا تھا۔ یہ بڑا شاندار پروگرام ہوتا تھا۔
’میں رضاکار کی حیثیت سے اس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن تھی۔ ہم تمام کاموں میں معاونت کرتے تھے۔ جب ایک رات پروگرام ختم ہوا تو ہم نے نریمن پوائنٹ تک واک کے لیے جانا تھا۔‘
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں چیلنج کیا گیا۔ انہیں کہا گیا کہ وہ ہوٹل ’اوبرائے دا پالمز‘ جا کر اس کی کافی شاپ کے دروازے پر دستک دے کر کھانا مانگیں۔ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ’میں ٹھہری اداکارہ اس بات کا انہیں پتہ نہیں تھا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ وہ دروازے پر دستک دیتی رہیں اور کہتی رہیں کہ انہیں بھوک لگی ہے۔ انہوں نے کل سے کچھ نہیں کھایا۔ تاہم ان لوگوں نے توجہ نہیں دی۔
کچھ دیر بعد ان کے دوست کو پریشانی ہوئی اور ان کا خیال بدل گیا اور انہوں نے انہیں واپس آنے کے لیے کہا لیکن ودیا کا کہنا تھا کہ انہوں نے شرط جیت لی جو جم جیم بسکٹوں کی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بسکٹ بہت پسند ہیں۔
ودیا بالن کے بقول: ’پروگرام کی سپانسر بسکٹ بنانے والی کمپنی بریٹینیا تھی اس لیے ہمارے پاس بہت سارے بسکٹ تھے۔ لیکن بات یہ ہے کہ اگر میں نے کھانے کی بھیک مانگی تو مجھے جیم جیم کے اضافی پیکٹ ملیں گے اور میں نے یہ شرط جیت لی۔‘
اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی نئی فلم ’جیت‘ جلد لی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔