نوجوانوں کا تحفظ: ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچر اپ ڈیٹ کر دیا

نئے مواد کو فلٹر کرنے کا  فیچر ٹک ٹاک کے موجودہ مواد کے نظام پر قائم ہے جو بالغ یا پیچیدہ تھیمز والے کانٹینٹ کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین تک پہنچنے سے روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

نئے مواد کو فلٹر کرنے کا  فیچر ٹک ٹاک کے موجودہ مواد کے نظام پر قائم ہے۔ کمپنی کے لندن دفتر میں ایک ملازم موبائل چیک کر رہا ہے (اے ایف پی)

مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے دو اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد پلیٹ فارم پر نوجوانوں کے تحفظ اور بہبود میں اضافہ کرنا ہے۔

والدین اور کیئر گیورز کی جانب سے موصول ہونے والے قیمتی فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ میں اپنے کانٹینٹ کو فلٹر کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نیا  فیچر والدین اور کیئر گیورز کو یہ آپشن دیتا ہے کہ وہ ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنے نوعمر افراد کے سامنے آنے والے مواد کو مزید ان کی عمر کی مناسبت کے مطابق بنا سکیں۔

 کانٹینٹ فلٹر کرنے والا ٹول استعمال کر کے کیئر گیورز اب نوعمر افراد کے لیے نامناسب اور غیرموزوں مواد کو مخصوص الفاظ، ہیش ٹیگز اور تھیمز کی مدد سے فلٹر کر کے دیکھنے کے لیے موزوں تجربہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ ہر نوعمر فرد کی انفرادی ضرورتوں کو تسلیم کرتا ہے اور کیئر گیورز کو ایپ کے ذریعے ان کے نوعمر افراد کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ ذاتی نوعیت کا ماحول پیدا کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

ایک بہترین اور جامع حفاظتی فریم ورک کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے فیملی آن لائن سیفٹی انسٹی ٹیوٹ سمیت معروف ماہرین کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ان کی مہارت اور بصیرت نے ٹک ٹاک کو کیئر گیورز کے اندیشوں کے خاتمے اور آن لائن دنیا میں مشغول ہونے اور اس میں حصہ لینے کے لیے نوجوان افراد کے حقوق کا احترام کرنے کے درمیان  توازن قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔

اس کوشش کے حصے کے طور پر ٹک ٹاک شفافیت پیش کرتا ہے جو نوجوان افراد کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے کیئر گیورز کی جانب سے اضافہ شدہ ورڈز دیکھ سکیں۔ یہ شفافیت نہ صرف آن لائن حدود اور تحفظ کے بارے میں اعلانیہ بات چیت کو فروغ دیتی ہے بلکہ نوجوان افراد اور ان کے والدین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بھی فروغ دیتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نئے مواد کو فلٹر کرنے کا  فیچر ٹک ٹاک کے موجودہ مواد کے نظام پر قائم ہے جو بالغ یا پیچیدہ تھیمز والے کانٹینٹ کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین تک پہنچنے سے روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

والدین کے شامل کردہ کانٹینٹ کے فلٹرز کو اکٹھا کر کے ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر نوعمر افراد کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ موزوں ماحول بنانے کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔

فیملی پیئرنگ کے علاوہ، ٹک ٹاک نے اپنی یوتھ کونسل متعارف کرائی ہے جو نوجوان صارفین تک اپنی آواز پہنچانے اور ٹک ٹاک کی پالیسیوں اور فیچرز کو تشکیل دینے میں فعال طور پر شامل کرنے کے لیے وقف ہے۔

یوتھ کونسل نوجوانوں کے لیے اپنی بصیرت، خیالات اور خدشات کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی اور انہیں محفوظ اور زیادہ جامع ٹک ٹاک کمیونٹی کی جاری ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بنائے گی۔

مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوز کی منزل کے طور پر، ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین، بالخصوص نوعمر افراد کے تحفظ اور بہبود کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔

فیملی پیئرنگ کے بہتر فیچرز کے تعارف اور یوتھ کونسل کے قیام کے ساتھ ٹک ٹاک دنیا بھر میں اپنے لاکھوں صارفین کے لیے ایک مثبت اور ذمہ دارآن لائن تجربے کو فروغ دینے کی جانب فعال اقدامات کرتا رہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل