اردو میں ویڈیوز بنانے والے قازقستان کے ٹک ٹاکر

عمر نے بتایا کہ ’مجھے اردو زبان اس کے تلفظ کی وجہ سے پسند ہے۔ اس لیے میں نے یہ زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا۔‘

قازقستان کے نوجوان ٹک ٹاکر عمر علیوف نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے مداح بنا لیے ہیں جس کی وجہ ان کی مختلف زبانوں میں ٹک ٹاک ویڈیوز ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے عمر نے بتایا کہ پاکستانی مداح ان کے اردو بولنے کے معترف ہیں۔ ’پاکستانیوں نے میری تعریف کی ہے کہ میں ان سے اچھی اردو بولتا ہوں۔‘

عمر نے اردو زبان میں بات کرتے ہوئے کہا: ’میرا خواب اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا ہے۔‘

عمر نے بتایا کہ ’مجھے اردو زبان اس کے تلفظ کی وجہ سے پسند ہے۔ اس لیے میں نے یہ زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا۔‘

عمر کو اردو کے علاوہ دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے جن میں وہ ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اردو بول چال انٹرنیٹ کے ذریعے سیکھی۔ مجھے سات زبانیں آتی ہیں۔ جو مجھے 100 فیصد آتی ہیں۔ میں کچھ دیگر زبانیں بھی بول سکتا ہوں جو مجھے 20 سے 30 فیصد تک آتی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ پر مختلف ممالک کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور وہاں کی زبان بولنا ان کا شوق ہے۔

اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت میڈیکل کالج میں دندان سازی کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں اور مستقبل میں یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے اسلام آباد کی سیر کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے پاکستانی مداحوں کو قازقستان کی سیر کرنے کا مشورہ دیا۔

’میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ اس ملک کی سیر کریں جہاں میں رہتا ہوں یعنی قازقستان۔ آپ کو یہاں خوبصورت پہاڑ اور آبشاریں ملیں گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میری کہانی