انڈیا کا چندریان تھری مشن چاند کے لیے روانہ

چندریان تھری مشن 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب لینڈر اور روور کو اتارنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انڈیا کی خلائی ایجنسی ’اے ایس آر او‘ نے جمعے کو ایک راکٹ لانچ کیا جو چاند کے جنوبی قطب پر ایک خلائی جہاز کو اتارنے کی کوشش کرے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ خلائی مشن ایک کارنامہ ہے جو دنیا میں ایک بڑی خلائی طاقت کے طور پر انڈیا کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا دے گا۔

انڈیا میں نشر کی گئی ٹیلی ویژن فوٹیج میں اے ایس آر او کے LVM3 نامی راکٹ کو جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں واقع خلائی مرکز سے پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چندریان تھری مشن 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب لینڈر اور روور کو اتارنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا سے پہلے صرف امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین ہی چاند کی سطح پر لینڈر اتارنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی ملک چاند کے جنوبی قطب کے قریب یہ مشن انجام نہیں دے سکا۔

چندریان، جس کا سنسکرت زبان میں مطلب ’چاند گاڑی‘ ہے، میں ایک دو میٹر طویل لینڈر بھی شامل ہے جو چاند کے جنوبی قطب کے قریب روور کو اس کے مدار میں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مقام پر یہ مختلف تجربات کے لیے دو ہفتوں تک فعال رہ سکتا ہے۔

اے ایس آر او نے 2020 میں چندریان ٹو مشن کو کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار پہنچایا تھا لیکن اس کا لینڈر اور روور ایک حادثے میں تباہ ہو گئے تھے اور اب چندریان-تھری چاند کے اس دور دراز حصے پر اترنے کی کوشش کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا