’امید ہےبرطانیہ کےلیے پی آئی اے پروازیں تین ماہ میں شروع ہوجائیں گی‘

خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ممکنہ بحالی کا اعلان کیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا بوئنگ 777 طیارہ 8 جون، 2020 کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے جا رہا ہے (اے ایف پی)

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےجمعے کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا امید ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں آئندہ تین ماہ میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ممکنہ بحالی کا اعلان کا کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے اس نئی قانون سازی کے بعد برطانیہ کے لیے قومی فضائی کمپنی کی پروازوں کی بحالی کے راستے میں حائل آخری رکاوٹ دور کر دی گئی ہے۔

وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ کم از کم برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں تین ماہ میں دوبارہ شروع ہو جائیں گی اور بعد ازاں یورپ اور امریکہ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ پاکستان میں جعلی پائلٹ سکینڈل کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 2020 میں یورپی ملکوں کے لیے  پرواز کے لیے پی آئی اے اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ اور انگلینڈ کے لیے پروازیں معطل ہو گئیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت