اسلامی ممالک سویڈن سے سفیر واپس بلائیں: مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام (ف) نے سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف اتوار کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلوسوں کا اہتمام کیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار کو کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ( جے یو آئی (ف) میڈیا سیل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سٹاک ہوم  میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے اس لیے پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں کو سویڈن سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لینا چاہیے۔

سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن، ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اور سویڈن نے قرآن کی بے حرمتی کر کے یہ ریڈ لائن کراس کی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف اتوار کو پورے ملک میں احتجاج کیا۔

مولانا فضل الرحمان، جو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ بھی ہیں، نے مزید کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان قرآن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

’ہم خون کا نذرانہ دے کر قرآن کی حفاظت کریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج کے طور پر پاکستان سمیت دنیا کے تمام اسلامی ممالک کو سویڈن سے اپنے اپنے سفیر واپس بلوا لینے چاہیے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یورپ اسلام کو ختم کرنے کے جو منصوبے بنا رہا ہے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

’امریکہ بھی سن لے اسلام، قران اور مسلمان سب رہیں گے اور کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان میں اسرائیل کے ایجنٹس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اجتماعی ردعمل کی عدم موجودگی اور سفیروں کو واپس نہ بلائے جانے کی صورت میں ہر جمعے کو احتجاج کا اہتمام کیا جائے گا۔

 جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا مظاہرہ ہے جو پاکستان کی سرزمین سے بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

’سویڈن، ڈنمارک اور پوری مغربی دنیا کو آگاہ کرتے ہیں ناموس رسالت اور قرآن پر حملہ امت مسلمہ خود پر حملہ سمجھتی ہے۔

’مسلمان بپھر گئے تو زمین تنگ کر دیں گے اور تمہیں کہیں جینے کا موقع نہیں ملے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ مسلمان وسیع النظر ہیں اور حضرت محمد ﷺ کی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام اورحضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی سچے پیغمبر اور انجیل اور تورات کو الہامی کتابیں سمجھتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان