سعودی لیگ نے ’فٹ بال مارکیٹ مکمل بدل دی‘: مانچسٹر سٹی مینیجر

برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا نے کہا ہے مزید بڑے نام سعودی عرب کا رخ کر سکتے ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا 16 مئی، 2023 کو مانچسٹر میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (اے ایف پی)

برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیولا نے کہا ہے کہ سعودی پرو لیگ نے اس کھیل کی مارکیٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بڑے کھلاڑی سعودی عرب کا رخ کریں گے۔

سٹی ونگر ریاض مہریز رواں ہفتے کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما اور یورپ کی ٹاپ لیگز سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی فٹ بال شامل ہونے والے بڑے ناموں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

الجیریا سے تعلق رکھنے والے مہریز نے تین کروڑ پاؤنڈ کے معاہدے کے تحت سعودی کلب ’العہلی‘ میں شمولیت اختیار کی۔

ہفتے کو بائرن میونخ سے وابستہ ساڈیو مانے سعودی عرب منتقل ہونے والے رجحان میں شامل ہونے کے لیے تیار نظر آئے۔

گارڈیولا نے سیئول میں کورین کلب کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کے موقعے پر کہا ’سعودی لیگ نے مارکیٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے بقول: ’ایک سال پہلے جب کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب کے پہلے بڑے کھلاڑی بنے تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سعودی لیگ میں کتنے بڑے اور اعلیٰ معیار کے غیر معمولی کھلاڑی کھیلنے جا رہے ہیں۔‘

گارڈیوولا کے مطابق مستقبل میں زیادہ سے زیادہ بڑے نام سعودی لیگ کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مہریز کے ساتھ ’خصوصی تعلق‘ تھا۔

’وہ ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کو میں نے اپنے کیریئر میں دیکھا ہے اور جن کے کھیل سے میں نے سب سے زیادہ لطف اٹھایا۔ ان کی پانچ یا چھ سالوں میں ملنے والی کامیابی اہم کردار تھا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال