عمران خان کی گرفتاری سیاسی نہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا بلکہ تمام قانونی عمل مکمل ہونے کے عدالت نے سزا سنائی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی (سکریب گریب/ پی ٹی وی یوٹیوب)

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ابھی صرف توشہ خانہ کی ’چوری پکڑی‘ گئی ہے، ابھی فارن فنڈنگ، سائفر اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے قانون سے بھاگنے کی ہر کوشش کی۔‘

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی آپ پر باقی کیسز آنے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کی 14 ماہ تک سماعت ہوئی جس میں عمران خان 40 پیشیوں میں سے صرف تین پر عدالت میں پیش ہوئے۔

’توشہ خانہ کیس میں اتنی پیشیوں کے باوجود عمران خان جھوٹ بولتے رہے جیسے انہوں نے سائفر میں جھوٹ بولا، جیسے انہوں نے فارن فنڈنگ میں جھوٹ بولا اور جیسے انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے میں جھوٹ بولا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’جب بھی عمران خان سے سوال پوچھا گیا تو وہ اس کو اپنی مقبولیت یا الیکشن کے ساتھ جوڑ دیتے تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کی چوری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا بلکہ تمام قانونی عمل مکمل ہونے کے عدالت نے سزا سنائی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست