حج 2024: عازمین سے قسطوں میں واجبات لینے کی تجویز زیر غور

پاکستان کی وزارت مذہبی امور حج 2024 کے لیے درخواستیں قبل از وقت اور واجبات قسطوں میں وصول کرنے پر غور کر رہی ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور حج 2024 کے لیے درخواستیں قبل از وقت اور واجبات قسطوں میں وصول کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزارت نے ہفتے کو نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کو بریفنگ دینے کے بعد یہ بیان دیا۔

وفاقی وزیر نے سخت موسم کے باوجود حج کے دوران مثالی انتظامات پر سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔

وزارت مذہبی امور کے بیان میں کہا گیا، ’حکام طویل المیعاد حج پالیسی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حج 2024 کے لیے درخواستیں قبل ازوقت طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور عازمین حج سے قسطوں میں واجبات وصول کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔‘

 

دوران حج مکہ اور سعودی عرب کے مغرب میں چار روز تک مناسک حج کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب نے رواں سال پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ بحال کر دیا تھا جبکہ جنوری میں 65 سال کی عمر کی حد ختم کردی تھی۔

رواں سال 81 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین نے سرکاری سکیم کے تحت حج کیا جبکہ بقیہ کو نجی ٹور آپریٹرز نے سہولت فراہم کی۔

پاکستان کو پہلے ہی اگلے سال کا حج کوٹہ مل چکا ہے اور پاکستان اس وقت اپنے عازمین حج کے لیے سستا ذرائع سفر تلاش کر رہا ہے۔

سبکدوش ہونے والے وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے جولائی میں کہا تھا، ’خوش قسمتی سے ہمیں پہلے ہی آئندہ برس سال کے لیے اپنا کوٹہ معلوم ہے، جس سے ہمیں قبل از وقت تیاریاں اور سستے سفر کے زیادہ آپشنز پر غور کر سکیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان