مودی کے لیے عرب امارات کا اعلی ترین سول ایوارڈ

انہیں یہ اعزاز ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب کشمیر میں گذشتہ 20 روز سے سخت پابندیاں قائم ہیں اور نظام زندگی عملی طور پر مفلوج ہے۔

بھارتی وزیراعظم  فرانس ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تین ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں جمعے کی شب پیرس سے  متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے تھے۔(اے ایف پی)

کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین ملکی اعزاز سے نوازا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق آج بروز ہفتہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات  حکومت نے اپنے اعلیٰ  ترین  شہری  اعزاز 'آرڈر آف زید'  سے نوازا جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم کو یہ اعزاز ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پانچ اگست کو یک طرفہ فیصلے کے بعد ہندو قوم پرست حکمران جماعت نے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کو ختم کر کے مسلم اکثریتی متنازع خطے کی کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ کشمیر میں گذشتہ 20 روز سے سخت پابندیاں قائم ہیں اور نظام زندگی عملی طور پر مفلوج ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارت جو دنیا میں تیل درآمد کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو وسیع پیمانے پر فروغ دے رہا ہے۔ خلیج کی یہ ریاست بھارت سے آنے والی افرادی قوت پر انحصار کرتی ہے جس نے اس کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم  فرانس ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تین ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں جمعے کی شب پیرس سے  متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے تھے۔

اس موقعے پر انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا: 'میں ابھی ابوظہبی پہنچا ہوں۔ میں شہزادہ شیخ محمد بن زید  کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے پرامید ہوں جس میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا۔‘

امارات کے بعد مودی بحرین کے تاریخی دورے پر منامہ پہنچیں گے۔ یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا اس خلیجی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

 

 

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا