تائیوان میں سمندری طوفان سے نقصان، شہریوں کا انخلا

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مشرقی علاقے ہوالین میں ایک ٹرک پر درخت گرنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

تائیوان سے گذشتہ چار سالوں میں پہلی بار براہ راست ٹکرانے والے پہلے سمندری طوفان ’ہائی کوئی‘ کے باعث متعدد سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکومت نے اتوار کو کہا ہے کہ جنوبی اور مشرقی علاقوں سے 3729 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تائیوان کی ایئرلائنز نے اتوار کو تمام ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ کر دی ہیں.

اردگرد کے جزیروں پر فیری سروسز بھی بند کر دی گئی ہیں۔

سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اس سب میں انٹرنیشنل پروازیں کم ہی متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق اتوار کو منسوخ کی جانے والی انٹرنیشنل پروازوں کی تعداد 41 ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مشرقی علاقے ہوالین میں ایک ٹرک پر درخت گرنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہائی کوئی طوفان کے جنوبی تائیوان پر سے گزرنے کے بعد چین کی جانب بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا