جب تالاب کو عطر سے نہ بھرنے پر مغل اعظم کی شوٹنگ تین دن رکی رہی

دراصل ہدایت کار فلم کے ایک سین میں تالاب میں اصل عطر شامل کرنا چاہتے تھے تاکہ مدھو بالا اس کے زیر اثر چہرے کے خوبصورت تاثرات دے سکیں۔

ہدایت کار کریم الدین آصف نے فلم ’مغل اعظم‘ کا آغاز 1944 میں کیا تھا اور اسے مکمل کرنے میں 16 سال لگے تھے (سٹیرلنگ انویسٹمنٹ کارپوریشن)

انڈیا کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے حال ہی میں 1960 کی دہائی کی شہرہٗ آفاق فلم ’مغل اعظم‘ کے حوالے سے کئی دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے اپنے والد یش جوہر کے حوالے سے بتایا کہ وہ کریم الدین آصف (جنہیں کے آصف کے نام سے جانا جاتا ہے) کی ہدایت کاری میں بننے والی یادگار فلم کے سیٹ پر تھے۔ ایک دن  جب مغل اعظم کی شوٹنگ ہو رہی تھی تواچانک کے آصف نے پیک اپ کا اعلان کیا اور اگلے تین دنوں تک شوٹنگ دوبارہ شروع نہیں کی۔ 

’فلم کمپینین‘ میگزین کے ساتھ بات چیت میں کرن جوہر نے کہا: ’میرے والد مغل اعظم کے سیٹ پر تھے۔ اس لیے مجھے اس وقت سیٹ پر ہونے والے بہت سے واقعات، ہدایت کار اور اداکاروں اور کے درمیان ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے والد نے مجھے ایک واقعے کے بارے میں بتایا کہ کس طرح کے آصف نے صرف اس لیے اچانک پیک اپ کا اعلان کیا کیونکہ ان کے پاس اصلی ’عطر‘ نہیں تھا۔

دراصل وہ فلم کے ایک سین میں تالاب میں اصل عطر شامل کرنا چاہتے تھے تاکہ مدھو بالا اس کے زیر اثر چہرے کے خوبصورت تاثرات دے سکیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرن جوہر نے بتایا کہ اگرچہ پروڈکشن ٹیم نے تالاب کو پانی سے بھر دیا تھا لیکن کریم الدین آصف خوش نہیں تھے اور وہ اس وقت تک شوٹنگ شروع کرنے پر راضی نہیں ہوئے جب تک کہ اصل عطر کا انتظام نہیں ہو گیا۔ ان کے بقول: 'یہ پروڈکشن کی ضرورت ہے۔‘

’آپ پورے تالاب کو اصل عطر سے نہیں بھر سکتے۔ اس لیے عملے نے بتایا کہ انہیں تالاب کو عطر سے بھرنے میں تین دن لگیں گے۔ انہوں نے تین دن تک شوٹنگ نہیں کی جب تک کہ وہ تالاب عطر سے بھر نہیں گیا۔‘

کے آصف کی فلم مغل اعظم کو اب تک کی بہترین انڈین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ فلم مغل سلطنت کے شہزادہ سلیم اور ان کی کنیز انار کلی کی لازوال محبت کی کہانی ہے، جب ایک بیٹے نے اپنے والد شہنشاہ اکبر کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ اس فلم میں پرتھوی راج کپور، دلیپ کمار اور مدھوبالا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

کے آصف نے اس فلم کا آغاز 1944 میں کیا تھا اور اسے مکمل کرنے میں 16 سال لگے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم