گریمی2024: ٹیلر سوئفٹ نے ریکارڈ چوتھا بہترین البم ایوارڈ جیت لیا

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اتوار کو گریمی ایوارڈز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے چوتھی بار البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ چار جنوری، 2024 کو لاس اینجلس میں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے (اے ایف پی)

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اتوار کو گریمی ایوارڈز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے چوتھی بار البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

گریمی ایوارڈ کسی بھی میوزک آرٹسٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ 66 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی۔

 خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اعزاز حاصل کرنے میں فرینک سیناترا، پال سائمن اور سٹیوی ونڈر جیسے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ 34 سالہ گلوکارہ پہلے ہی موسیقی کے بلاک بسٹر ستاروں میں سے ایک ہیں۔ اس موقع پر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ: یہ ایوارڈ میرے لیے ایک کام ہے‘ اور انہوں نے 19 اپریل کو ایک نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔ ’یہ مجھے بہت پسند ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ: ’مجھے ناقابل یقین حد تک حیرت ہوتی ہے کہ اس سے کچھ لوگوں کو خوشی ہوتی ہے جنہوں نے اس ایوارڈ کے لیے بھی ووٹ دیا تھا۔‘

تاہم ٹیلرسوئفٹ کو دو دیگر بڑے انعامات نہیں ملے جن کے لیے وہ نامزد تھیں۔

ریکارڈ آف دی ایئر کا اعزاز مائلی سائرس کے گانے ’فلاورز‘ اور سانگ آف دی ایئر کا انعام ’باربی‘ ساؤنڈ ٹریک سے ’وٹ آئی واز میڈ فار‘ کی گلوکارہ بلی ایلش اور فنیاس او کونیل کو ملا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مائلی سائرس نے سٹیج پر اپنا ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کہا کہ: ’یہ ایوارڈ حیرت انگیز ہے لیکن مجھے امید ہے کہ اس سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ کل میری زندگی خوبصورت تھی۔
’دنیا میں ہر کسی کو گریمی ایوارڈ نہیں ملے گا، لیکن اس دنیا میں ہر کوئی قابل ستائش ہے، لہذا براہ مہربانی یہ مت سوچیں کہ یہ اہم ہے۔‘

بلی ایلیش نے ایوارڈ قبول کرنے میں بھی اتنی ہی عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا: ’میں اس فہرست میں سب کو صرف یہ کہنا چاہتی ہوں جیسا کہ یہ ناقابل یقین لوگوں، ناقابل یقین فنکاروں، ناقابل یقین موسیقی کی ایک بہترین فہرست تھی‘

وکٹوریہ مونیٹ نے بہترین نیو آرٹسٹ کا گریمی ایوارڈ جیتا۔

مونیٹ کو سات ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جس میں ایک ریکارڈ آف دی ایئر کے لیے بھی شامل تھا۔

ان کے پہلے سٹوڈیو البم ’جیگوار ٹو‘ نے انڈسٹری میں کئی برسوں بعد کامیابی حاصل کی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی