نگری نگری ویزا فری: قطر کے لیے پاکستانیوں کو پیشگی ویزا نہیں چاہیے

دنیا کے چند ممالک ہی ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے پاکستانی شہریوں کو پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں اور ان میں سے سب سے اہم ملک قطر ہے۔

نگری نگری ویزا فری کے سلسلے کی اس دوسری قسط میں ہم قطر کا ذکر کریں گے۔ دنیا میں چند ہی ملک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے پاکستانی شہریوں کو پہلے سے ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہی میں قطر بھی ہے جو اس فہرست میں سب سے اہم ملک ہے۔

یہاں کا ویزا آپ وہاں پہنچ کر ہوائی اڈے پر ہی لے سکتے ہیں۔

ننھا سا قطر اپنے رقبے سے کہیں زیادہ طاقتور ملک ہے۔ اس کا رقبہ صرف ساڑھے 11 ہزار مربع کلومیٹر ہے، جب کہ آبادی 28 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ لیکن اس ملک کی قومی پیداوار 303 ارب ڈالر اور فی کس آمدن ایک لاکھ 24 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے جو اسے دنیا کے مالدار ترین ملکوں میں سے ایک بناتی ہے۔

حال ہی میں فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قطر نے دنیا بھر میں اہمیت حاصل کی ہے۔

پہنچیں کیسے؟

پاکستان سے قطر جانا بہت آسان ہے۔ پی آئی اے اور قطر ایئرلائن دونوں پاکستان کے مختلف شہروں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ تک پروازیں چلاتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دلچسپ مقامات

دوحہ میں کورنیش کے نام سے ایک سڑک ہے جو بندرگاہ کے ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ یہاں نہ صرف سمندر کے زبردست نظارے ملتے ہیں بلکہ 1970 سے لے کر اب تک دوحہ کی تاریخ بھی ساحل پر کھڑی عمارتوں کی شکل میں آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ کورنیش ہی پر اسلامی فنون کا عجائب گھر پوری اسلامی دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد عجائب گھر ہے۔

اگر آپ قطر گئے اور یہاں کے ریگستانوں میں جیپ نہیں چلائی تو کچھ نہیں کیا۔ یہ کبھی نہ بھولنے والا تجربہ ہے۔

قطر ویسے تو صحرائی اور گرم ملک ہے، مگر یہاں دنیا کا سب سے بڑا انڈور سکی سلوپ ہے، جسے سنو ڈیونزsnow dune کہا جاتا ہے اور اس کا درجۂ حرارت ہمیشہ منفی 4 ڈگری رہتا ہے۔

فن فیکٹس

  1. 2022 میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا اور یوں قطر اسلامی دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کی۔
  2. قطر دنیا کا دوسرا سب سے ہموار ملک ہے۔ اس کا سب سے اونچا مقام قرين أبو البول ہے جو سطحِ سمندر سے صرف 338 فٹ بلند ہے۔
  3. قطر قدیم زمانے ہی سے سچے موتیوں کا مرکز رہا ہے اور اس وقت بھی دنیا کی سب سے بڑی پرل ڈائیونگ انڈسٹری یہیں پائی جاتی ہے۔
  4. چھوٹے رقبے کے باوجود قطر دنیا میں قدرتی گیس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہاں سے پاکستان کو بھی گیس فراہم کی جاتی ہے۔
    مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین