سعودی عرب کی ویزا درخواستوں کے لیے نیا پلیٹ فارم متعارف

سعودی وزارت خارجہ نے ریاض میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم میں سرکاری طور پر ’کے ایس اے ویزا‘ کے نام سے ویزا درخواستوں کے لیے ایک نئے یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم کا اجرا کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ریاض میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم میں سرکاری طور پر ’کے ایس اے ویزا‘ (KSA Visa) کے نام سے ویزا درخواستوں کے لیے ایک نئے یونیفائیڈ نیشنل پلیٹ فارم کا اجرا کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق یہ نظام، جو 30 سے زائد وزارتوں، حکام اور نجی شعبے کی تنظیموں سے منسلک ہے، کو حج، عمرہ، سیاحت، کاروبار سے منسلک دوروں اور ملازمت کے لیے ویزا درخواست دینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ نظام ایک سمارٹ سرچ انجن کا استعمال کرتا ہے تاکہ صارفین کو دستیاب ویزوں کی شناخت میں مدد ملے اور ایک مرکزی نظام جو ویزا کے لیے ضروریات اور درخواست کے طریقہ کار پر تفصیلی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

صارفین مستقبل کی درخواستوں کو آسان بنانے کے لیے ذاتی پروفائل بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔

سعودی عہدیداروں نے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے تاکہ تاریخ کی درست تصدیق اور مجموعی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نیا سسٹم استعمال کرنے کے لیے آپ ksavisa.sa کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا