16 سالہ طالبہ کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل ایوارڈ

سویڈن سے تعلق رکھنے والی گریٹا تھنبرگ نے بین الاقوامی سطح پر تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ’ایمبیسڈر آف کانشنس‘ کا ایوارڈ دیا ہے۔

16 سالا گریٹا نے بین الاقوامی سطح پر تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

گریٹا نے دنیا کی توجہ اُس وقت حاصل کی جب انہوں نے سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا، جس کی وجہ سے حکومت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے پر مجبور ہوگئی۔

پیر کے روز گریٹا کو امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

ان کو نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا