جوتے اور ملبوسات ڈیزائن اور تیار کرنے والی جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے جرمنی کے فٹ بال شائقین کو 44 نمبر والی اپنی مرضی کی شرٹس لینے سے روک دیا ہے کیونکہ یہ دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی ایس ایس یونٹوں کے استعمال کردہ علامت سے مماثلت رکھتی ہے۔
نازی پارٹی کا شوٹز سٹافل گروپ، جسے عام طور پر ایس ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، ایڈولف ہٹلر کے تیسرے دور کی نیم فوجی تنظیم تھی اور ہولوکاسٹ کے دوران حراستی کیمپ چلاتی تھی۔
جرمن فٹ بال فیڈریشن نے اب اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے آرڈر کردہ نمبر والی شرٹس کی ترسیل روک دی ہے اور وہ اپنے پارٹنر 11 ٹیم سپورٹس کے ساتھ نمبر چار کے متبادل ڈیزائن کی تلاش میں ہے۔
فیڈریشن نے کہا کہ جرسی کو ڈیزائن کرنے کے عمل کے دوران ڈیزائن یوئیفا چیمپئنز لیگ میں جمع کرائے گئے تھے۔
جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن (ڈی ایف بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اس عمل میں شامل کسی بھی فریق نے شرٹ کے ڈیزائن کی تیاری کے دوران نازی علامتوں سے کوئی مماثلت نہیں دیکھی۔‘
شرٹ کا ڈیزائن یعنی کہ نمبر 44 ایس ایس سے مشابہت رکھتا ہے، اس خدشے کا اظہار سب سے پہلے مؤرخ مائیکل کونیگ نے کیا، جنہوں نے کہا کہ اس کٹ کا ڈیزائن ’بہت قابل اعتراض‘ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’تاریخی طور پر ملکی یورپی چیمپیئن شپ کے لیے اس طرح کی جرسیوں کی اجازت دینا بہت قابل اعتراض ہے۔‘
Adidas has banned football fans from customizing the German national shirt with the number 44 due to its similarity to a symbol used by Nazi SS units during World War II. pic.twitter.com/PKpKjQAWAU
— TomBar (@TomaszBart3) April 1, 2024
ایڈیڈاس کے ترجمان اولیور بروگن نے کہا کہ یہ مشابہت دانستہ نہیں تھی اور فیڈریشن اور 11 ٹیم سپورٹس مشترکہ طور پر شرٹس پر نام اور نمبروں کے ڈیزائن کے ذمہ دار ہیں۔
مسٹر برگن نے کہا کہ ’تقریبا 100 ممالک کے لوگ ایڈیڈاس میں کام کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی تنوع اور مل کر کام کرنے کی ترغیب دیتی اورحمایت کرتی ہے اور ہم کسی بھی شکل میں زینوفوبیا، یہود دشمنی، تشدد اور نفرت کی فعال طور پر مخالفت کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک برانڈ کی حیثیت سے تفرقہ انگیز یا خارجی نظریات کو فروغ دینے کی کوئی بھی کوشش ہماری اقدار کا حصہ نہیں ہے۔‘
نئی جاری کردہ کٹس نے گلابی رنگ کی شرٹس کے انتخاب پر پہلے ہی جرمنی میں بحث کو جنم دیا تھا، جس کا مقصد ملک کے تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔
جرمنی میں سٹائلائزڈ ایس ایس علامت پر اب بھی پابندی عائد ہے۔ یہ 1929 میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور نازیوں کی طرف سے کیے جانے والے کچھ بدترین مظالم کی علامت بن گیا.
ایس ایس کے ارکان کو حراستی کیمپوں کی نگرانی، مشتبہ غداروں سے پوچھ گچھ اور آشوٹز جیسے قتل عام کے کیمپ چلانے کا کام سونپا گیا تھا، جہاں دس لاکھ سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔
یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جرمنی 14 جون سے 14 جولائی تک یورپی چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
© The Independent