جرمنی: 101 سالہ سابق نازی کو پانچ سال قید کی سزا

دوسری عالمی جنگ کے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد جرمن پراسیکیوٹرز زندہ بچ جانے والے آخری نازی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

سابق نازی گارڈ جوزف شوٹز 28 جون 2022 کی اس تصویر میں عدالت آمد پر اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

جرمنی کی عدالت نے دوسری عالمی جنگ کے دوران سابق نازی حراستی کیمپ کے 101 سالہ سابق محافظ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔ وہ اب تک کے ایسے معمر ترین شخص ہیں جن پر یہودیوں کے قتل عام یعنی ہولوکاسٹ کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مقدمہ چلایا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جوزف شوٹز کو 1942 سے 1945 کے درمیان برلن کے شمال میں واقع اورین برگ میں واقع ساچسین ہاؤزن کیمپ میں جیل کے محافظ کے طور پر کام کرتے ہوئے، منگل کو کم از کم 3500 مقدمات میں قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

ان کی زیادہ عمر کے پیش نظر انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالے جانے کا امکان بہت کم ہے۔ شوٹز جو اب پنشن پر گزر بسر کرتے ہیں اور برینڈنبرگ ریاست میں مقیم ہیں، نے بے قصور ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’بالکل کچھ نہیں‘ کیا اور کیمپ میں کام بھی نہیں کیا۔

پیر کو اپنے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں کیوں ہوں؟‘

لیکن مقدمے کے پریذائیڈنگ جج اودولیچترمن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شوٹز نے ساچسین ہاؤزن میں کام کیا اور وہاں ہونے والے مظالم کی ’حمایت‘ کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شوٹز نےتین سال تک آپ نے اپنی آنکھوں کے سامنے قیدیوں پر تشدد اور انہیں قتل ہوتے دیکھا۔ جس کسی نے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش اسے گولی مار دی گئی۔ اس لیے ہر محافظ ان جرائم میں فعال طور پر ملوث تھا۔‘

1936 اور 1945 کے درمیان دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو جن میں یہودی، روما، حکومت کے مخالفین اور ہم جنس پرست افراد شامل تھے، کو نازی کیمپ میں حراست میں لیا گیا۔

ساچسین ہاؤسن میموریل اینڈ میوزیم کے مطابق سوویت فوجیوں کے ذریعے کیمپ کو آزاد کرانے سے پہلے ہزاروں قیدی جبری مشقت، قتل، طبی تجربات، بھوک یا بیماری سے ہلاک ہو گئے۔

شوٹز 21 سال کے تھے جب انہوں نے کیمپ میں کام کرنا شروع کیا۔ جب عدالت نے ان کی سزا کا اعلان کیا تو ان کے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں تھے۔ اس سے پہلے جب وہ وہیل چیئر پر وہ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں تیار ہوں۔‘ انہوں نے گرے رنگ کی شرٹ دھار پتلون پہن رکھی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شوٹز کو 2021 میں شروع ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران حراست میں نہیں لیا گیا تھا لیکن ان کی صحت کی وجہ سے سماعت کئی بار ملتوی کی گئی۔

شوٹز کے خلاف مقدمے میں 16 میں سے 11 سول فریقین کی نمائندگی کرنے والے وکیل تھامس والتھر نے کہا کہ سزا ان کی توقعات پر پوری اتری ہے اور انصاف ہو گیا۔ لیکن 80 سالہ انٹوئن گرمباچ، جن کے والد کی موت ساچسین ہاؤزن میں ہوئی، نے کہا کہ وہ شوٹز کو ’کبھی معاف نہیں کر سکتے‘ کیوں کہ ’ظلم ہوتا دیکھنے والے کسی بھی انسان کا فرض ہے کہ وہ اس کی مخالفت کرے۔‘

مقدمے کی سماعت کے دوران شوٹز نے اپنے ماضی کے بارے میں متعدد متضاد بیانات دیے۔

ایک موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری عالمی جنگ کے بیشتر عرصے میں جرمنی میں ایک زرعی مزدور کے طور پر کام کیا۔ یہ دعویٰ ان کے نام، تاریخ اور جائے پیدائش سے متعلق کئی تاریخی دستاویزات سے متصادم ہے۔

جنگ کے بعد شوٹز کو جرمنی واپس آنے سے پہلے روس کے ایک جیل کیمپ میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ ایک کسان اور تالے بنانے والے کے طور پر کام کرتے رہے۔

دوسری عالمی جنگ کے سات دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد جرمن پراسیکیوٹرز زندہ بچ جانے والے آخری نازی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

2011 میں سابق محافظ جان ڈیم جنجوک کو اس بنیاد پر سزا کہ انہوں نے ہٹلر کی قاتل مشین کے حصے کے طور پر کام کیا، ایک قانونی مثال قائم کی اور کئی مقدمات میں انصاف کی راہ ہموار کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ