وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقع

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود چھ اپریل، 2024 کو مدینہ کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کر رہے ہیں (وزیر اعظم ہاؤس)

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

چار مارچ کو پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ سعودی عرب میں چھ سے آٹھ اپریل تک قیام کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔‘

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ ’دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے جمعے کو بتایا تھا کہ وزیراعظم اور وفد کے ارکان کمرشل پرواز سے سعودی عرب جائیں گے اور سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان