داؤد ابراہیم کی پارٹیوں میں پرفارمنس پر ٹوئنکل کھنہ کا تبصرہ

بالی وڈ اداکارہ نے اپنے حالیہ کالم میں ان خبروں پر تصبرہ کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان کی پارٹیوں میں شریک ہوئیں۔

بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ 30 نومبر، 2017 کو ممبئی میں ایک تقریب میں شریک ہیں (اے ایف پی)

انڈیا کی مشہور اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے 20 اپریل کو ٹائمز آف انڈیا کے لیے لکھے گئے اپنے کالم میں ان پرانے الزامات کے متعلق بات کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی میزبانی میں ہونے والی پارٹیوں میں شرکت کی۔

چار کتابوں کی مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے ان رپورٹس کے متعلق کہا کہ میں نے ایک مین سٹریم ٹیلی ویژن چینل کے ٹکر پر اپنا نام دیکھا جس میں کہا گیا کہ ’میں نے داؤد کے لیے گانے گائے۔‘
 
ٹوئنکل کے مطابق ان کا رقص اچھا نہیں یہاں تک کہ ’میرے بچوں کو میرا رقص ڈبلیو ڈبلیو ایف میچ دیکھنے کے مترادف لگتا ہے۔‘
 
وہ مزید کہتی ہیں کہ میڈیا کو پتہ ہونا چاہیے کہ داؤد ان سے کہیں بہتر پرفارمز کی خدمات حاصل کر سکتے تھے، لیکن جعلی خبروں کا کیا کریں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2010 میں ٹوئنکل کے شوہر اور بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھی دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان کی پارٹیوں میں اپنی بیوی کی شرکت کی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

ٹوئنکل نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ ہم پہلے ہی گھما پھرا کر دی جانے والی یہ خبریں دیکھ چکے ہیں، جن میں پہلوانوں کے احتجاج کے دوران پھوگاٹ خاندان کو مسکراتے ہوئے دکھائے جانے والی جعلی تصاویر اور کرونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں بے شمار کہانیاں وغیرہ شامل ہیں۔
 
ٹوئنکل نے 1995 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’برسات‘ سے کیا تھا جبکہ 2015 کے بعد سے ان کی چار کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔
 
ان کی پہلی نان فکشن کتاب مسز فنی بونز تھی جو 2015 میں شائع ہوئی۔ دوسری کتاب دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد (2016)، تیسری کتاب پاجامہ آر فار گیونگ (2018) تھی اور ان کی چوتھی کتاب ویلکم ٹو پیراڈائز 2023 میں شائع ہوئی۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم