’منا بھائی ایم بی بی ایس:‘ سرکٹ کا پہلے کیا انوکھا نام رکھا گیا؟

ارشد وارثی کے مطابق انہوں نے اصرار کیا کہ منا بھائی ایم بی بی ایس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کردار کا نام اور کپڑے تبدیل کر دیں۔

منا بھائی ایم ایم بی بی ایس میں ہیرو کا کردار سنجے دت نے ادا کیا (ونود چوپڑا پروڈکشنز)

بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے 2003 میں سلور سکرین کی زینت بننے والی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سے شہرت حاصل کی۔ اس فلم میں انہوں نے ’سرکٹ‘ کا کردار ادا کیا اور بے پناہ شہرت سمیٹی۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ارشد وارثی نے فلم ’تیرے میرے سپنے‘ سے فلمی زندگی کا آغاز کیا۔

سوشل میڈیا پر بننے والی سرکٹ کے کردار کی میمز کی بدولت یہ کردار زندہ رہا۔ اداکار ارشد وارثی نے بتایا کہ ابتدا میں کردار کا نام یہ نہیں تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین اداکار نے ٹیلی ویژن شو کے میزبان پربھو چاولہ کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’کردار کا اصلی نام سرکٹ نہیں بلکہ کھجلی تھا اور منا بھائی ایم بی بی ایس کا تقریباً ہر سین بے ساختہ تھا۔ کردار کے کپڑے اور رویہ بہت مختلف تھا۔ کھجلی کا نام سنتے ہی آپ کو لگتا ہے کہ یہ صرف کھجاتا ہی رہے گا۔ اس سے زیادہ کیا کرے گا؟‘

ارشد وارثی کے مطابق انہوں نے اصرار کیا کہ منا بھائی ایم بی بی ایس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کردار کا نام اور کپڑے تبدیل کر دیں۔

انہوں نے کہا: ’پہلی فلم (منا بھائی ایم بی بی ایس) میں نے کی۔ مجھے بہت کچھ بے ساختہ کرنا پڑا۔ کیوں کہ اس وقت راجو میری حس مزاح سے واقف نہیں تھے اس لیے مجھے بہت کچھ بے ساختہ کرنا پڑا۔ میں تقریباً ہر سین میں تھا اور کچھ سین ایسے تھے جن میں سب کچھ میں نے کیا۔‘

منا بھائی ایم ایم بی بی ایس میں ہیرو کا کردار سنجے دت نے ادا کیا۔ انہوں نے ارشد کی تجاویز کی کھل کر حمایت کی۔

ارشد کا کہنا تھا کہ ’میری اور سنجو کی کیمسٹری ملتی ہے۔ ہمارے درمیان انا کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا۔ کئی مواقع پر میں نے کہا کہ ’سنجو تم یہ لطیفہ سنانا میرا ردعمل ایسا ہو گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سنجے دت نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم