یہ ہماری غلطی تھی کہ اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا: بھارت کا اعتراف

انڈین ایئر فورس نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا ہے کہ فروری میں کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران اس نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

یہ فوجی ہیلی کاپٹر 27 فروری کو گر کر تباہ ہو گیا تھا (اے ایف پی)

انڈین ایئر فورس نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا ہے کہ فروری میں کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپ کے دوران اس نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، جس پر سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار بھدوریا نے جمعے کو کہا کہ ’یہ ہماری غلطی تھی کہ ہم نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔‘

راکیش کمار بھدوریا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں اس قسم کی علطی نے دہرائی جائے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق راکیش کمار بھدوریا کا کہنا تھا کہ ایک کورٹ آف انکوائری نے گذشتہ ہفتے اپنی تحقیقات مکمل کر لی تھیں۔

انڈین ایئر فورس کا کہنا ہے کہ دو افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل مئی میں انڈین ایئر فورس نے سری نگر ایئر بیس کے ایئر آفسر کمانڈنگ کو ایم آئی 17 کے حادثے کے معاملے میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ فوجی ہیلی کاپٹر 27 فروری کو اس وقت گر کر تباہ ہو گیا تھا جب پاکستان نے ڈاگ فائٹ کے دوران بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور اس کا ایک پائلٹ بھی پکڑ لیا تھا جنھیں بعد میں بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سب سے ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کرنے اور اہم اہداف بھی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق راکیش کمار بھدوریا نے کہا کہ انڈین ایئر فورس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

بھدوریا نے مزید کہا کہ بالاکوٹ ایئر سٹرائک کے دوسرے دن فضائی کارروائی میں پاکستان نے ایک ایف 16 طیارہ کھویا تو انڈیا نے اپنا ایک مگ 21 طیارہ گنوایا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا