پاکستان نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آغاز کے لیے اگلے مہینے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کے دورے کے اصل منصوبے میں تبدیلی ہے، جس میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ شامل تھے۔
پی سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال ہے، اس لیے دونوں ممالک نے باہمی طور پر میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے دو میچ فیصل آباد میں 25 اور 27 مئی کو کھیلے جائیں گے، جب کہ آخری تین میچ لاہور میں 30 مئی، 1 جون اور 3 جون کو ہوں گے۔
فیصل آباد نے 2008 کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کی ہے جب بنگلہ دیش نے 50 اوور کی سیریز کھیلی تھی۔
بھارت اور سری لنکا اگلے سال فروری اور مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز میں سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کو بھی اپنے کوچنگ سٹاف میں شامل کرلیا۔