سعودی عرب میں حج کا آغاز چار جون، پاکستان میں عید الاضحیٰ سات کو ہو گی

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد حج کا آغاز چار جون کو منیٰ میں حجاج کرام کے اجتماع سے ہو گا جبکہ یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔

مسجد الحرام کی یہ تصویر 21 مئی 2025 کو جاری کی گئی ہے جس میں عازمین حج کی ایک بڑی تعداد کو خانہ کعبہ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے (فوٹو/ الحرمین)

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد حج کا آغاز چار جون کو منیٰ میں حجاج کرام کے اجتماع سے ہو گا جبکہ یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔

اسی طرح سعودی عرب میں عید الضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ذوالحجہ کا آغاز 29 مئی 2025 کو ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے ذونل کمیٹیوں کے علاوہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں عید الضحیٰ سات جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا