اٹلی نے پہلی بار مردوں کے ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہ یورپی ملک اب اگلے سال سری لنکا اور انڈیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بلے باز جو برنز کی قیادت میں اٹلی نے یورپی کوالیفائرز میں نیدرلینڈز کے بعد دوسرا نمبر حاصل کر کے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔
اٹلی نے اپنا آخری میچ نیدرلینڈز سے نو وکٹوں سے ہارنے کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر برطانیہ کے خود مختیار خطے جرسی کو پیچھے چھوڑ کر کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب سکاٹ لینڈ کی لگاتار پانچویں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی امیدیں جرسی کے ہاتھوں شکست کے بعد ختم ہو گئیں۔
2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اب تک 20 میں سے 15 ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بلے باز جو برنز نے 2024 میں اٹلی کے جھنڈے تلے کھیلنا شروع کیا۔
وہ اپنی اطالوی مادری نسل کی وجہ سے اٹلی کی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل ہوئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے 2024 میں روم میں رومانیہ کے خلاف T20 انٹرنیشنل میں 52 گیندوں پر سینچری بھی بنائی۔
اس طرح وہ دو مختلف ممالک کے لیے سینچری بنانے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔
اٹلی کا کرکٹ میں سفر
آئی سی سی نے اٹلی کو 2018 میں T20I کا سٹیٹس دیا تھا، جس کے بعد سے اس نے اپنی ٹیم کو مضبوط کیا اور 2023 میں انہوں نے بین الاقوامی تجربہ کار آسٹریلوی اور انگلش کرکٹرز کو بلایا تاکہ 2024 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا جا سکے۔
اس ٹیم نے 2024 میں روم میں ہونے والے میچ میں رومانیہ کو 160 رنز سے ہرا کر ریجنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔